Urdu News

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود سطح پر بات چیت

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیراعظم نریندرمودی

نئی دہلی، 22 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود  سطح پر بات چیت بھی ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کچھ اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن جمعرات کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ ان کا سفر گجرات کے احمد آباد سے شروع ہوا۔ وہ جمعہ کی صبح دارالحکومت دہلی پہنچے، جہاں وزیر اعظم مودی نے راشٹرپتی بھون میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

جانسن نے پرتپاک استقبال کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے درمیان (بھارت-برطانیہ) چیزیں کبھی اتنی مضبوط یا اتنی اچھی رہی ہیں جتنی کہ اب ہیں۔"

برطانوی وزیر اعظم نے راج گھاٹ پر پھول چڑھا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔یہ بات زیر بحث ہے کہ جانسن اور مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بھی بات کی۔

Recommended