Urdu News

دلی سرکار نے شادی کی تقریبات اور آخری رسوم کو چھوڑ کر ہر طرح کے اجتماعات پر 30 اپریل تک پابندی عائد کی

@ArvindKejriwal

دلی سرکار نے شادی کی تقریبات اور آخری رسوم کو چھوڑ کر ہر طرح کے اجتماعات پر 30 اپریل تک پابندی عائد کی

دلّی سرکار نے کووڈ انیس کے کیسوں کے بڑھنے کے پیش نظر شادیوں اور آخری رسوم کو چھوڑ کر تمام اجتماعات پر 30اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔ شہر میں ہر طرح کی سماجی، سیاسی، کھیل، تفریحی، تعلیمی، ثقافتی، مذہبی اور تہواروں سے متعلق اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 

 DDMAکے مذکورہ حکم کے مطابق آخری رسومات میں 20 لوگوں کی شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ شادی کی تقریب میں 50 افراد شامل ہو سکیں گے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریستوراں اور بار 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ سنیما، ٹھیئٹرز، ملٹی پلیکس بھی 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دلّی میٹرو، DTC اور بسوں کی بین ریاستی آمدورفت پچاس فیصد کی صلاحیت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Recommended