Urdu News

دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ اور فیس بک کی عرضی مسترد کردی

دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ اور فیس بک کی عرضی مسترد کردی

دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ اور فیس بک کی عرضی مسترد کردی

نئی دہلی ، 22 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

دہلی ہائی کورٹ نے آج مسابقتی کمیشن (سی سی آئی )کے انکوائری آرڈر کے خلاف فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعہ دائر درخواست کو مسترد کردیا۔ اب واٹس ایپ اور فیس بک کے خلاف مسابقتی کمیشن کی تحقیقات جاری رہیں گی۔ جسٹس نوین چاولہ کے بنچ نے گزشتہ 13 اپریل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سماعت کے دوران ، واٹس ایپ کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے کہا تھا کہ مسابقتی کمیشن کو واٹس ایپ کی رازداری کی پالیسی پر آرڈر دینے کا اختیار نہیں ہے۔ حکومت کو اس معاملے پر فیصلہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی صارفین کو زیادہ شفافیت فراہم کرےگی۔

 یہ پالیسی کاروباری خدمات کے بہتر استعمال میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ واٹس ایپ میں ایک الگ بزنس سروس ہے جو فیس بک سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ میں کسی صارف کی نجی گفتگو دیکھنے کو نہیں ملتی۔ نئی رازداری کی پالیسی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

فیس بک کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے کہا تھا کہ یہ فیس بک اور واٹس ایپ کی مشترکہ پالیسی نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں مسابقتی کمیشن کا فیس بک کے خلاف فیصلہ دینا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ معاملہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے ، اس معاملے میں مسابقتی کمیشن کو حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے مسابقتی کمیشن کے حکم کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

مسابقتی کمیشن کی جانب سے ، اے ایس جی امان لیکھی نے کہا تھا کہ یہ معاملہ صرف رازداری تک محدود نہیں ہے ، بلکہ اعداد و شمار تک رسائی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسابقتی کمیشن نے یہ حکم اپنے دائرہ اختیار کے تحت دیا ہے۔

Recommended