نئی دہلی، 5 نومبر
دہلی این سی آر کی فضا میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوا کا معیار مسلسل خراب ہوتا جا رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح قومی راجدھانی دہلی میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس (اے کیو آئی) 431 ریکارڈ کیا گیا۔ یہ ہوا کے معیار کا ‘سنگین زمرہ ہے۔ نوئیڈا (اتر پردیش) کا اے کیو آئی سنگین درجے میں 529، گروگرام (ہریانہ) کا ‘ 478 اور دھیر پور (دہلی) کے قریب سنگین زمرہ میں 534 درج کیا گیا ہے۔
پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کا اثر شمالی اور مشرقی ہندوستان کے بڑے شہروں میں بھی نظر آرہا ہے۔ یہاں کی ہوا بھی انتہائی ناقص کیٹیگری تک پہنچ رہی ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو دہلی این سی آر لگاتار دوسرے دن ہوا کے معیار کے لحاظ سے ریڈ زون میں رہا۔ تمام جگہوں کا اے کیو آئی 400 سے اوپر رہا یعنی سنگین زمرے میں۔ فرید آباد کے سیکٹر 11 اور 16 میں یہ 500 تک پہنچ گیا۔ دہلی کے بوانا علاقے میں یہ 498 تک چلا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ فضائی آلودگی کے سنگین زمرے میں پہنچنے اور گریپ کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کے ساتھ ہی دارالحکومت دہلی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
اس کے تحت پرائمری اسکول 5 سے 8 نومبر تک بند رہیں گے۔ پانچویں سے اوپر کی کلاسوں کی بیرونی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ دہلی حکومت کے دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے اور 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ دہلی میں ضروری خدمات سے منسلک ٹرکوں کو چھوڑ کر ڈیزل ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…