Urdu News

دہلی۔این سی آرکی آب وہوا نہایت ہی خراب، 24 صنعتوں کو بند کرنے کا حکم

دہلی۔این سی آرکی آب وہوابہت  خراب

قومی راجدھانی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہوا کا معیار ‘انتہائی خراب’ زمرے میں پہنچ گیا ہے اور دہلی کے کچھ علاقے ‘خطرناک’ زمرے میں ہیں۔ ہفتہ کو دہلی میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 305 کے قریب تھا۔ یہ ایک بے حد خراب زمرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) آنند وہار میں 350، متھرا روڈ علاقے میں 340 اور نوئیڈا میں 392 پر ماپا گیا۔ ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے سخت قدم اٹھایا ہے۔ این سی آر میں میں کمیشن نے فضائی آلودگی سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی 24 صنعتی اکائیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

کمیشن کی ٹیم نے راجستھان میں کوئلے پر مبنی 45 صنعتی یونٹوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کوئلے پر مبنی 32 یونٹ (ہریانہ میں 9 اوراترپردیش میں 23) کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 48 یونٹس (ہریانہ میں 8 اور اترپردیشمیں 40) نے منظور شدہ ایندھن میں تبدیل ہونے تک اپنا کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

Recommended