Categories: قومی
دہلی پولیس نے نانگل علاقہ میں ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے معاملہ میں آج فردجرم داخل کردی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دہلی پولیس نے نانگل علاقہ میں ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی  اور قتل کے معاملے میں آج  فرد جرم داخل کردی ۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اس واقعہ کے بعد دہلی پولیس کو 30 دن کے اندر فرد جرم داخل کرنے کی ہدایت دی تھی تاکہ متاثرہ خاندان کوجلدازجلد انصاف مل سکے۔ دہلی پولیس کے ذریعہ آج فرد جرم داخل کرنا ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کے خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم اور جنسی زیادتی کے معاملوں میں قطعی برداشت نہ کرنے  اور جرائم پیشہ افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کے لئے جلد کارروائی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> اس معاملے میں  02 اگست 2021 کو تعزیرات ہند کی دفعات 302، 304، 376 ڈی ، 342، 506، 201، 34، 6 پاسکوقانون اور 3 ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پٹیالہ ہاؤس عدالت میں 400 صفحات  کی فردجرم داخل کی جس پر 31 اگست ، 2021 کو سماعت ہوگی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس معاملے کو 5 اگست ، 2021 کو دہلی کینٹ پولیس  اسٹیشن سے کرائم برانچ کو منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد موثر اور تیزی سے معاملے کی جانچ کے لئے محترمہ مونیکا بھاردواج ، ڈی سی پی (کرائم) کی قیادت  میں ایک خصوصی جانچ ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں اے سی پی سندیپ لامبا، اے سی پی رچھ پال سنگھ ، انسپکٹر نیرج، سب انسپکٹر انوج شامل تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">معاملے کی حساسیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، چار وں ملزمان کے خلاف ، جو فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں، 30 دنوں کے اندر فردجرم داخل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عزت مآب مرکزی وزیرداخلہ  جناب امت شاہ نے ہدایت دی تھی کہ معاملے کی جانچ تیزی سے پوری ہو اور 30 دن کے اندر فردجرم داخل کی جائے تاکہ متاثرہ  خاندان کو جلدازجلد انصاف مل سکے۔ اس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے معاملے کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا تھا اور دہلی پولیس نے معاملہ درج ہونے کے 30 دن کے اندر  فردجرم داخل کرنے کا عہد کیا تھا ، جس کے بعد فاسٹ ٹریک عدالت میں معاملے کی سماعت ہوگی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جانچ کے دوران ،سائنٹفک، تکنیکی اور دیگر شواہد کو جمع کرکے ان کا تجزیہ کیا گیا اور متعلقہ گواہوں کے بیانات درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ ، روہنی میں واقع فارنسک سائنس لیباریٹری اور دہلی پولیس کے بایولوجی  اور اوڈونٹولاجی  ماہرین کی بھی مدد لی گئی۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران فارنسک سائکولوجسٹک کی بھی مدد لی گئی۔ کافی ثبوت جمع کرنے کے بعد عدالت میں فرد جرم داخل کی گئی ہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago