Urdu News

مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جامع رینکنگ میں دہلی اعلیٰ مقام پر ہے

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ

 

نئی دہلی،25دسمبر؍2021:

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج وگیان بھون نئی دہلی میں گڈ گورننس ڈے کے موقع پر ڈی اے آر پی جی کے ذریعے تیار کیا گیا گڈ گورننس اِنڈیکس 2021ء جاری کیا۔

گڈ گورننس ڈے کے موقع پر منعقد ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ لوگ طویل عرصے سے بہتر حکمرانی کا انتظار کررہے تھے، جو پچھلے 7 برسوں میں نریندر مودی حکومت کے ذریعے کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ 2014ء کے بعد سے جمہوریت میں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اُنہیں مودی حکومت کے ذریعے کی گئی ترقی کا فائدہ پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

اچھی حکمرانی کی مثال دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ پچھے 7برسوں میں مودی حکومت کے خلاف بدعنوانی  کا کوئی ایک بھی الزام نہیں لگا ہے، کیونکہ یہ ایک صاف اور شفاف انتظامیہ ہے۔

اس موقع پر عملے،عوامی شکایات  اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ شہریوں پر مرکوز انتظامیہ مودی حکومت کی حکمرانی کے ماڈل کے مرکز میں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اِنڈیکس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں حکمرانی کی صورتحال کا تجزیہ کرنے میں سود مند ثابت ہوگا۔

گڈ گورننس اِنڈیکس ، جی جی آئی 2021 فریم ورک میں 10 شعبوں اور 58 اشاریے کو شامل کیا گیا ہے۔جی جی آئی 21-2020ء کے شعبے ہیں (1)زراعت اور اُس سے متعلقہ علاقے، (2)کامرس اور صنعت ، (3) انسانی وسائل  ترقی، (4)عوامی صحت، (5)عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال، (6)اقتصادی حکمرانی، (7)سماجی بہبود اور ترقی، (8)عدلیہ اور عوامی تحفظ، (9) ماحولیات اور(10)شہریوں پر مرکوز حکمرانی۔ جی جی آئی 21-2020ء ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 4 زمروں میں زمرہ بند کرتی ہے، یعنی (i) دیگر ریاستیں –گروپ  اے؛ (ii)دیگر ریاستیں-گروپ بی؛ (iii) شمال مشرق اور پہاڑی ریاستیں؛ اور (iv)مرکز کے زیر انتظام خطے۔

گجرات، مہاراشٹر اور گوا 10 شعبوں کو کور کرتے ہوئے جامع رینک اسکور میں اعلیٰ مقام پر ہے۔ جی جی آئی 2021ء کا کہنا ہے کہ گجرات نے 12.3فیصد کا اضافہ درج کیا   اور گوا نے جی جی آئی 2019اشاریہ پر 24.7فیصد کا اضافہ درج کیا۔گجرات نے اقتصادی حکمرانی ، انسانی وسائل کی ترقی، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال ، سماجی بہبود اور ترقی ، عدلیہ اور عوامی تحفظ سمیت 10 میں سے 5شعبوں میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ مہاراشٹر نے زراعت اور اُس سے متعلقہ شعبوں ، انسانی وسائل کی ترقی، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال ، سماجی بہبود اور ترقی میں زور دار مظاہرہ کیا ہے، جبکہ گوا نے زراعت اور اُس سے متعلقہ شعبوں، کامرس اور صنعت، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال، اقتصادی حکمرانی، سماجی بہبود اور ترقی و ماحولیات میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

Recommended