Urdu News

دہلی کے بجٹ میں اگلے 25 سال کا وژن ہوگا : منیش سسودیا

دہلی کے بجٹ میں اگلے 25 سال کا وژن ہوگا : منیش سسودیا


دہلی کے بجٹ میں اگلے 25 سال کا وژن ہوگا : منیش سسودیا

نئی دہلی ، 09 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

دلی کی اس سال کے لیے منگل کو وزیر خزانہ منیش سسودیانے 69 ہزار کروڑوں روپے کا بجٹ پیش کیا۔ سسودیا نے کہا کہ اس سال کا بجٹ پیٹریاٹک بجٹ کے نام سے جانا جائے گا۔ اس بجٹ میں اگلے 25 برسوں کاوژن ہے۔

دہلی کے وزیر خزانہ منیش سسودیا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا بجٹ پیٹریاٹک بجٹ کے نام سے جانا جائے گا۔ اگلے ہفتے سے ہی دہلی میں آزادی کے75 سال کی تکمیل کے بعد ، پروگرام شروع ہوں گے ، جو اگلے 75 ہفتوں تک جاری رہیں گے۔

بجٹ تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آزادی75 سال کی تکمیل کے موقع پر ، جب بھی دہلی کا کوئی باسی اپنے گھر سے باہر جائے یاگھر سے تھوڑا دور جائے توسر اٹھانے کے بعد اسے ایک خوب صورت ترنگا لہراتاہوانظرآئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے ، ہم پوری دہلی میں 500 ترنگا لگائیں گے۔ اس کے لیے ، ہم بجٹ میں الگ سے 45 کروڑوں روپے کی فراہمی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا دلی کے اس بجٹ میں اگلے 25 برسوں کا وژن ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال حکومت کی یہ ساتویں بجٹ ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے ، جب کیجریوال حکومت نے اپنے بجٹ کے مخصوص موضوع پر توجہ دیتے ہوئے تعارف پیش کیا ہے۔

دہلی بجٹ: سسودیا نے کہا – سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسین مفت ہوگی

دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ دلی میں منگل کو وزیر خزانہ منیش سسودیا نے سال 2021-22 کے بجٹ تقریر میں یہ بات کہی۔

دہلی میں کورونا وبا سے پوری طرح نمٹنے کے لیے وزیر خزانہ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں مفت کورونا ویکسین فراہم کریں گے۔ دہلی کی صحت کی دیکھ بھال کو مستحکم کرنے کے لیے ، انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت خواتین کے لیے خصوصی محلہ کلینک شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، ہر شخص کے لیے آن لائن صحت کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔ اس کی مدد سے ، ہر خاندان کی بیماری کا ریکارڈ ڈاکٹروں کے پاس ہی رہ سکے گا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ منیش سسودیا نے دہلی میں رواں سال کے لیے 69 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔

دہلی بجٹ: فی کس آمدنی سنگاپور کی سطح پرلانے کا وعدہ

دہلی کے وزیر خزانہ منیش سسودیا نے منگل کوپیش 2021-22 کے بجٹ میں دعوی کیا ہے کہ آزادی کے 100سوسال پوراہونے پریعنی 2047 میں دہلی میں فی کس آمدنی سنگاپور کے برابرہوگی۔

نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ سسودیا نے 69 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دہلی والوں کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس کے لئے حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تعلیم ، صحت اور روزگار کے شعبوں میں نئے تجربات کیے جارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے بجٹ میںتقریباً 16 گنا اضافے کی ضرورت ہے۔ یہ مشکل ہے ، لیکن ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔

Recommended