Categories: قومی

نتیش کمار کو صدر جمہوریہ کا امیدوار بنانے کی مانگ شروع، حکمراں۔ اپوزیشن ایک ساتھ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پٹنہ، 10 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی بہار کی سیاست میں بھی وزیراعلیٰ نتیش کمار کو امیدوار بنانے کا مطالبہ اٹھنے لگا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملک کے اعلیٰ عہدے کے لیے جن ناموں پر سب سے زیادہ  بحث ہورہی ہے، ان میں ایک نام بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا بھی ہے۔ اس معاملے پر بہار کے حکمراں  اور اپوزیشن متحد ہیں۔ این ڈی اے کے کئی لیڈروں کا ماننا ہے کہ نتیش کمار اس عہدے کے لیے سب سے موزوں چہرہ ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے پارٹی کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ بہار سے کسی چہرے کو صدر بننے کا موقع ملنے سے بڑی خوشی کی بات کوئی اور نہیں ہوگی۔ نتیش کمار اس کے لیے سب سے زیادہ اہل دعویدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار بنایا جاتا ہے تو آر جے ڈی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل جمعرات کے روز وی آئی پی کے قومی ترجمان دیو جیوتی نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو صدر جمہوریہ کا امیدوار بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار میں صدر جمہوریہ بننے کی تمام صلاحیتیں ہیں۔ اگر نتیش کمار ملک کے صدر بنتے ہیں تو یہ پورے بہار کے لیے فخر کی بات ہوگی۔ اس سے پورے بہار کے لوگ خوش ہوں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago