Categories: قومی

محکمہ ڈاک نے ملک بھر کے عقیدت مندوں کے گھروں تک سبریمالا ‘سوامی پرسادم’ پہنچانے کا فیصلہ کیا

Department of Posts

محکمہ ڈاک نے سبریمالا ‘سوامی پرسادم’ ملک بھر کے. عقیدت مندوں کے گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کے عقیدت مندوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، محکمہ ڈاک نے. سبریمالا مندر کی "سوامی پرسادم" کی فراہمی کے لئے ایک جامع بکنگ. اور ڈلیوری پیکیج تیار کیا ہے. اور اس کے لئے محکمہ ڈاک نے اپنے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے۔ کیرل پوسٹل سرکل نے اس مقصد کے لئے. ٹراونکور ڈیواسوم بورڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

بیحد مثبت ردعمل

عقیدت مند اب صرف 450 روپے دے کر سوامی پرسادم ہندوستان کے کسی بھی پوسٹ آفس سے بُک کرسکتے ہیں۔ اس میں ایک پیکٹ اراوانا ، آدیہ سشتم نے (گھی) ، وبھوتی ، کمکم ، ہلدی اور ارچنا پرسادم دئیے جاتے ہیں۔ ایک عقیدت مند ایک وقت میں دس پیکٹ بک کرسکتا ہے۔ جیسے ہی پرسادم اسپیڈ پوسٹ کے تحت بک کیا جاتا ہے ، اسپیڈ پوسٹ نمبر کے ساتھ ایک میسیج تیار ہو گا اور ایس ایم ایس کے ذریعہ عقیدت مند کو آگاہ کیا جائے گا۔ عقیدت مند انڈیا پوسٹ ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے پرسادم کے پہنچنے کی صورت حال کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

محکمہ ڈاک نے ملک بھر کے عقیدت مندوں کے گھروں تک سبریمالا ‘سوامی پرسادم’ پہنچانے کا فیصلہ کیا

یہ سروس 6 نومبر 2020 ء سے پورے ہندوستان میں شروع کی گئی تھی۔ اس سروس کے لئے عوام کی جانب سے زبردست مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آج تک پورے ہندوستان میں 9000 کے قریب آرڈرز پہلے ہی بک کیے جاچکے ہیں اور دن بدن اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس سروس کو عوام کی طرف سے بیحد مثبت ردعمل ملا ہے، آج تک لگ بھگ 9000 آرڈرز بک کئے گئے ہیں

اس سال کے "منڈلم سیزن تیرتھ یاترا" کے لئے سبریمالا مندر کو. 16 نومبر 2020 سے عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ موجودہ کووڈ-19 وبا کی صورت حال کی وجہ سے عقیدت مندوں کو. یہاں آنے کے لئے سخت پروٹوکول پر عمل کرنا پڑا ہے۔ اس سیزن میں صرف بہت ہی محدود تعداد میں عقیدت مندوں کو درشن کے لئے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سیزن میں تیرتھ یاترا کے لئے عائد سخت پابندیوں کی وجہ سے. بھگوان ایپپا کے درشن پانے کے لئے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کووڈ پروٹوکول کو پورا نہیں کرسکی تھی۔ Department of Posts

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago