براہ راست فائرنگ میں ایک کلومیٹر تک دشمن کے بنکر اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت
38 کلومیٹر تک فائر کرنے کی صلاحیت رکھنے والی توپ 15 سیکنڈ میں تین گولے فائر کر سکتی ہے
'میک ان انڈیا' مہم کے تحت جنوبی کوریا کی کمپنی کے تعاون سے گجرات کے سورت میں بنائی گئی کے۔9وجر ہاوٹزرتوپوں کو ہندوستان نے شمالی لداخ میں چین کی سرحد پر تعینات کر دیا ہے۔ ان توپوں کو 12 سے 16 ہزار فٹ اونچے پہاڑی علاقوں میں چین کے خلاف مار کرنے کی صلاحیت کی جانچ کے لیے تعینات کیاگیاہے۔ 38 کلومیٹر رینج کی یہ کے۔9 وجر ہاوٹزر توپ 15 سیکنڈ میں تین گولے فائر کر سکتی ہے۔
ہزیرا پلانٹ میں تیار کی گئی 51 ویں کے۔9 وجر ہاوٹزر توپ کو 16 جنوری 2020 کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں شامل کیاتھا۔ اس کے بعد، فیکٹری میں بنائے گئے 91 ویں ٹینک کو گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے 10 جنوری2021 کو کمپلیکس سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا۔ فیکٹری میں بنایا گیا100 واں ٹینک ایل اینڈ ٹی نے 18 فروری 2021 کو آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کے حوالے کیاگیاتھا۔ جنوبی کوریاکی ہانوا ٹیک ون کے تعاون سے، ایل اینڈ ٹی نے ان ٹینکوں میں 50 فیصد سے زائد دیسی مواد استعمال کیا ہے۔ 38 کلومیٹر رینج کی یہکے-9 وجرا توپ 15 سیکنڈ میں 3 گولے فائر کر سکتی ہیں۔
مشرقی لداخ کے دو روزہ دورے پر پہنچنے والے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نرونے نے واضح طور پر کہا ہے کہ چین نے مشرقی لداخ اور شمالی محاذ پر ہماری مشرقی کمان تک بڑی تعداد میں تعیناتی کی ہے۔ یقینی طور پر آگے کے علاقوں میں ان کی تعیناتی میں اضافہ ہوا ہے جو ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ آرمی چیف نے جمعہ کے روز مشرقی لداخ کے کئیپیشگی علاقوں کا دورہ کیا اور پہاڑی علاقے میں چین کے ساتھ طویل فوجی تعطل کے پس منظر میں ہندوستان کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔ بھارتی فوج نے ایل اے سی پر ایم 777 ہاوٹزر گن بھی تعینات کی ہے۔
کے 9 وجرا ٹینکوں کی خصوصیات
سورت کے ہزیرا ایل اینڈ تی پلانٹ میں تیار کئے گئے کے -9 وجر ٹینککافی ایڈوانس ہیں،جسے'ٹینک سیلف پروپیلڈ ہوور کرافٹ گن' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ٹینک کی خاصیت نے بوفورس ٹینک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بوفورس ٹینک توپ حرکت میں آنے سے پہلے پیچھے جاتی تھی، لیکن کے-9 وجرا ٹینک خودکار ہوتا ہے۔کے -9وجرجنوبی کوریا کی فوج کے ذریعہ استعمال کئے جارہے کے۔9تھنڈر کی طرح ہیں۔ 155 ایم ایم کیلیبر کے -9 وجر ایک بکتر بند گاڑی پر نصب کیا گیاہے۔ یہ توپ ریگستان اور سڑک دونوں پر 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتار سے آگے بڑھتے ہوئے دشمنوں پر گولہ باری کے بعد تیزی سے اپنا مقام تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ براہ راست فائرنگ میں ایک کلومیٹرتعمیر دشمن کے بنکر اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔ اس ٹینک میں ڈرائیور کے ساتھ پانچ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔