Categories: قومی

کئی جھٹکوں کے باوجود ہندوستانی معیشت مستحکم، مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی: آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی/ممبئی، 05 اگست (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ سنگین دور رس  اثرات مرتب کرنے والے دو غیر متوقع واقعات اور کئی دھچکوں کے باوجود ملک کی معیشت دنیا میں استحکام کا ایک جزیرہ بنی ہوئی ہے۔ داس نے یہ بات جمعہ کے روز  مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ کے بعد پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آربی آئی  کے گورنر نے ایم پی سی کی جائزہ میٹنگ کے بعد یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وسیع پیمانے پر اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہندوستانی معیشت آج بھی دنیا میں میکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام کی 'علامت' بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ آر بی آئی کے گورنر نے یہ واضح نہیں کیا کہ دو غیر متوقع واقعات کیا تھے، لیکن کورونا وائرس وبائی مرض اور روس-یوکرین جنگ نے ماضی میں عالمی معیشت کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
داس نے کہا کہ مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے جو آنے والے دنوں میں مزید نیچے آئے گی۔ ابھی یہ ناقابل قبول حد تک اعلیٰ سطح پر ہے۔ آر بی آئی کے گورنر نے یہ بھی کہا کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابل انتظام ہوگا، کیونکہ مرکزی بینک کے پاس اس فرق کو پر کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔ درحقیقت، بڑھتی ہوئی خوردہ افراط زر کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے، آر بی آئی نے پالیسی ریٹ ریپو ریٹ میں 0.5 فیصد اضافہ کیا ہے، جو بڑھ کر 5.4 فیصد ہو گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago