Urdu News

سو سال بعد دیوی اناپورنا کی مورتی کاشی لوٹے گی: مودی

سو سال بعد دیوی اناپورنا کی مورتی کاشی لوٹے گی: مودی

سو سال بعد دیوی اناپورنا کی مورتی کاشی لوٹے گی: مودی

نئی دہلی ، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ پروگرام کے آغاز میں کہاکہ دیوی انا پورناکی مورتی جو 100 سال قبل کاشی سے چوری ہوگئی تھی ، وہ کینیڈا سے واپس لائی جارہی ہے۔ انہوں نے 13 ویں صدی کی اس مورتی کو واپس کرنے پر حکومت کینیڈا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماتا اناپورنا کی مورتی کی واپسی سب کے لیے خوشگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندستان سے چوری شدہ بہت سے ورثے کو واپس لانے کے لیے کوشش کی جاری ہے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہندستان کی متعددنوادرات اور ثقافتی ورثہ کو واپس لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ثقافتی ورثہ ہفتہ کے درمیان دیوی اناپورنا کی مورتی کی ہندستان واپسی ایک اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ، لوگ جدید طریقوں سے ثقافت سے وابستہ ہورہے ہیں۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج’ من کی بات میں ‘میں اناپورنا کی مورتی کا بار بار ذکر کیا اور اناپورنا کی مورتی کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندستانی لوگوں کی عقیدت جڑی ہوئی ہے۔ یہ مورتی بہت جلد کاش پہنچ جائے گی۔

Recommended