Urdu News

دیدی کو نہیں ہے لوگوں کی صحت کی فکر: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

کولکاتا ، 18اپریل (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے میں ووٹنگ اور تیزی سے بڑھ رہی کورونا وبا کے درمیان چھٹے مرحلے کی انتخابی مہم کے لیے آسنول پہنچے۔ یہاں ان کے جلسے میں بہت زیادہ ہجوم نظر آیا۔ وزیر اعظم مودی نے ریاست میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے بارے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی پر سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا کہ دیدی کولوگوں کی صحت کی فکر نہیں ہیں۔ جب بھی کورونا سے بچاو کی میٹنگ ہوتی ہے تو دیدی اس میں شرکت نہیں کرتی ہیں۔

بنگال کے آسنول کو منی انڈیا بتاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پورے ہندوستان سے لوگ یہاں سائیکلوں سے لے کر ریل ، کاغذ سے اسٹیل اور ایلومینیم سے لے کر گلاس تک کی فیکٹریوں میں کام کرنے کے لیے آتے تھے لیکن اب لوگ یہاں سے نقل مکانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیدی ، جو ماں ، ماٹی اور مانش کی بات کرتی ہے ، نے یہاں مافیاراج پھیلادیا ہے۔چار دور کی پولنگ اور ٹی ایم سی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے۔ ووٹنگ کے باقی چار دور کے بعد دیدی کا پتہ صاف ہوجائے گا۔

بنگال میں بی جے پی حکومت بن رہی ہے

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں بھی کمل کے پھول پر بٹن دباکر بی جے پی کی حکومت بنانے کے لیے بہت کافی تعداد میں پولنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں جو حکومتیں رہیں، ان کے بدانتظامی نے آسنول کو کہاں سے کہا پہنچادیا۔ جب مرکزی حکومت نے کسانوں کو بچولیوں سے آزاد کروانے کے لیےقانون نافذ کیا تو دیدی احتجاج میں اتر آئیں۔ جب مرکزی حکومت نے براہ راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم منتقل کرنا شروع کی تو دیدی نے کسانوں کو اس سے بھی محروم کردیا۔

لاش کو لے کر ریلی کے لئے دیدی نے اکسایا

ریلی میں ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دیدی اپنی انا میں اتنی بڑی ہوگئی ہیں کہ ہر ایک انہیں اپنے آگے چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔ مرکزی حکومت نے کورونا سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کئی بار میٹنگ طلب کی لیکن دیدی کوئی نہ کوئی وجہ کا حوالہ دے کر ان میٹنگوں میں شرکت نہیں کرتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ، "دیدی ، مرکزی فورسز کونہیں ، فوج کو بدنام کرتی ہے۔ دیدی خود کو ملک کے آئین سے بالاتر سمجھتی ہیں۔ دیدی کی آنکھوں پر انا کا پردہ ہے۔ دیدی کی سیاست صرف احتجاج اور تعطل تک ہی محدود نہیں ہے۔ وہ انتقام کی خطرناک حد کوبھی عبور کرگئی ہیں۔گذشتہ 10 سالوں میں ، بی جے پی کے سیکڑوں کارکنوں کا قتل کیا گیا ۔ میں نے بہت سے متاثرہ خاندانوں سے بات کی ہے۔ دیدی کی وجہ سے کتنی ماوں نے اپنے بیٹے کھوئے ہیں۔ جانے کتنی بہنیں اپنے بھائی کا انتظار کر رہی ہیں“۔ 

انہوں نے کہا کہ کوچ بہار میں آڈیو ٹیپ سے یہ واضحہو گیاہے کہ پانچ افراد کی ہلاکت پر دیدی کس طرح کی سیاست کررہی ہیں۔ کوچ بہار کے ٹی ایم سی رہنما سے کہا گیا ہے کہ وہ مقتولین کے ساتھ ریلی نکالیں۔ دیدی ، آپ ووٹ بینک کے لئے کس حد تک جائیں گے؟ دیدی نے کوچ بہار میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں اپنے سیاسی فائدے کے بارے میں سوچا۔ دیدی کی لاشوں پر سیاست کی بہت پرانی عادت ہے۔ دیدی نے بنگال کی یہ حالت بنادی ہے۔ عوام کو کچل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھپہ ووٹ نہیں دینے پر دیدی گھبرا گئی ہیں۔ ٹی ایم سی کے ذریعہ مہم چلائی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن پردباوبنایا جا رہا ہے۔ دہلی سے لے کر بنگال تک مودی کے خلاف محاذ کھول دیا گیا ہے۔ دیدی آپ کتنی بھی سازش کرلیجیئے، بنگال کے عوام خود ہی اس کو ناکام بنارہے ہیں۔ بنگال کے عوام نے آپ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ عوام سرٹیفکیٹ دینے والی ہے۔ وہ سرٹیفکیٹ ہوگا سابقہ وزیر اعلی کا۔ اسے لے کرگھومتے رہنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاست میں امن و امان کو واپس لائیں گے۔ ہم یہاں صنعتیں لگائیں گے۔ پولیس اور انتظامیہ بھی آپ کی سہولت کے لئے کام کرے گی۔ بنگال میں ترقی کے نام پر صرف لوٹ مار ہو رہی ہے۔ ممتا بنرجی مرکز کے منصوبوں کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ہم بنگال میں ان تمام اسکیموں کو نافذ کریں گے جن کو ممتا بنرجی کی حکومت نے روکے رکھا ہے۔

Recommended