Urdu News

ڈیجیٹل انڈیا 21 ویں صدی میں مضبوط ہوتے بھارت کا نعرہ ہے: وزیر اعظم مودی

@ANI

 وزیر اعظم نریندر مودی نے  ڈیجیٹل انڈیا کی مدد سے کورونا کی مدت میں لوگوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست مالی مدد فراہم کرنے، تعلیم کو ہموار رکھنے اور  ویکسینیشن کے لیے ڈیجیٹل حل متعارف کروانے سمیت تمام کاموں میں وقت، محنت  اور رقم کی بچت کے بارے میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا 21 ویں صدی میں مضبوط ہوتے ہندوستان کا نعرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی صلاحیت، ہندوستان کے عزم اور مستقبل کے لامحدود امکانات کے لئے وقف ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جمعرات  کے روز ڈیجیٹل انڈیا مہم کے چھ سال مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملک نے  ٹیکنالوجی کو اپنانے میں تیزی سے پیش رفت کی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں بڑے بڑے خوشحال  ممالک لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے شہریوں کو امداد کی رقم نہیں بھیج پارہے  تھے، جبکہ ڈیجیٹل انڈیا مہم کی وجہ سے  ہندوستان لوگوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست ہزاروں کروڑوں روپے بھیج رہا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ دہائی، ڈیجیٹل ٹکنالوجی میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو گلوبل اکنامی میں ہندوستان کی حصہ دار ی کو کافی بڑھاوا دینے والی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بڑے ماہرین اس دہائی کو 'انڈیاز ٹیک ڈے' کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور ڈیٹا پاور ہاؤس کے طور پر ذمہ داریوں کے تئیں بیدار ہے اورڈیٹا سیکورٹی کے تمام  پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

اس دوران، انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا مہم سے استفادہ کرنے والوں سے بات چیت کی اور ان کے تجربات سے آگہی حاصل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تصور کریں کہ اگر آج ڈیجیٹل رابطہ نہ ہوتا تو کورونا میں کیا ہوتا۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب سب کے لئے مواقع، سب کے لئے سہولت، سب کی  شراکت داری ہے۔

مودی نے کہا، "ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب سب کے لئے مواقع، سب کو سہولت، سب  کی  شراکت داری ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب ہے ہر ایک کی سرکاری مشینری تک رسائی۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب ہے شفاف، غیر متعصبانہ نظام اور بدعنوانی پرچوٹ۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب ہے وقت، محنت اور رقم کی بچت۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب تیز منافع، پورا منافع ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مطلب ہے منیمم گورنمنٹ،میکرزیمم گورننس“۔

آروگیہ سیتوایپ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ بہت سے ممالک نے ویکسینیشن کے لئے ہندوستان کے کووین ایپ میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ملک میں بھی اس اسکیم کا فائدہ حاصل  ہو۔ مودی نے کہا کہ کووڈ کے دور میں، ہم نے تجربہ کیا کہ ڈیجیٹل  انڈیا نے ہمارے کام کو کتنا آسان بنادیا ہے۔

تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ کورونا نے اس عمل کو مزید تیز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری کوشش ہے کہ گاؤں میں سستے اور اچھے انٹرنیٹ رابطے مہیا کریں تاکہ سستا موبائل اور دیگر ذرائع دستیاب ہوں تاکہ غریب سے غریب  بچہ بھی اچھی طرح سے تعلیم حاصل کر سکے۔

دہلی اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں ون نیشن،ون کارڈ پر عمل درآمد نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کچھ ریاستی حکومتوں  کے ذریعہ اسے نافذ نہیں کرنے پر  سپریم کورٹ کی  مداخلت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ون نیشن،ون راشن کارڈ سے ملک کے کروڑوں مزدور مستفید ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہو، برتھ سرٹیفکیٹ، بجلی کا بل بھرنا، پانی کا بل بھرنا، انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ، اس طرح کے کئی کاموں کے لئے اب عمل ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ  بہت آسان اور بہت تیز ہوچکا ہے۔  اورگاوں میں تو یہ سب،اب اپنے گھر کے قریب سی ایس ٹی سینٹر میں بھی ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کو صرف غریبوں سے جوڑ کر ہی دیکھا جا رہا ہے جبکہ اس نے متوسط طبقے اور نوجوانوں کی زندگی کو بھی تبدیل کردیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل لین دین سے کسانوں کی زندگیوں میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ وزیر پردھان منتریسمان ندھی کے تحت  10 کروڑ سے زیادہ کسان خاندانوں کو 1 لاکھ 35 کروڑ روپیے براہ راست بینک کھاتے میں جمع کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا نے ون نیشن، ون ایم ایس پی  کے احساس کو تعبیر کیا ہے۔

Recommended