شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (جنرل) ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کل انڈیگو کے ذریعے بھوپال اور چنئی کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شری شیوراج سنگھ چوہان، ڈاکٹر ایل مروگن، ماہی پروری، حیوانات، ڈیری، اطلاعات و نشریات کے وزیر، جناب وشواس سارنگ، وزیر، طبی تعلیم، بھوپال گیس سانحہ ریلیف اور بحالی، حکومت مدھیہ پردیش ، مدھیہ پردیش کی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، ممبر پارلیمنٹ، بھوپال، ڈاکٹر ویراسوامی کلانیدھی، ممبر پارلیمنٹ، چنئی نارتھ، جناب راجیو بنسل، سکریٹری، شہری ہوا بازی کی وزارت، اور بہت سے دیگر معززین نے شرکت کی۔
ایئر لائن اپنا اے320 ایک 150 سیٹوں والا ٹوئن ٹربوفان انجن والا مسافر طیارہ تعینات کرے گی، جو بنیادی طور پر گھریلو راستوں پر استعمال ہوتا ہے۔ اس نئی پرواز کے آغاز کے ساتھ، بھوپال سے روانگیوں کی کل تعداد اوسطاً 10 یومیہ پروازیں ہوں گی جن میں ریاست مدھیہ پردیش سے روزانہ 44 پروازیں ہوں گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ‘‘یہ میرے لیے خوش قسمتی کا دن ہے کہ ہندوستان کا دل (بھوپال) ترقی، کاروبار،بیش رفت کے ساتھ ساتھ مذہبی جذبات کے مرکز (چنئی) سے جڑا ہوا ہے۔ جولائی 2021 سے، بھوپال جو پہلے 5 شہروں سے منسلک تھا، اب 10 شہروں بنگلورو، ممبئی، دہلی، حیدرآباد، پونے، پریاگ راج، آگرہ، احمد آباد، رائے پور اور چنئی سے جڑا ہوا ہے ۔ بھوپال سے ہفتہ وار پروازوں میں بھی 94 سے 216 پروازوں تک 150 فیصد کا اضافہ ہوا ہے’’۔
شہری ہوا بازی کے شعبے میں مدھیہ پردیش سے اپنی وزارت کے کام پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ ‘‘کھجوراہو میں ایک نئے فلائنگ ٹریننگ اسکول(ایف ٹی او) کا افتتاح کیا جائے گا اور حال ہی میں کھجوراہو کو دہلی سے جوڑا گیا ہے۔ بھوپال میں، ایک ایم آر او کے لیے ٹینڈر کا عمل جاری ہے اور اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ اندور میں، ایک بین الاقوامی کارگو کی سہولت کو پہلے ہی فعال کیا جاچکا ہے اور ایک گھریلو کارگو کی سہولت سال کے آخر تک تعمیر کی جائے گی۔ ہم ریاستی حکومت کے ساتھ اس بارے میں بھی بات کر رہے ہیں کہ کس طرح اندور ہوائی اڈے کو گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی بنیاد پر بڑھایا جائے۔ گوالیار میں، وزارت اور ریاستی حکومت دونوں ایک نئے ہوائی اڈے کے قیام کے لیے کام کر رہی ہیں۔ گوالیار، ستنا، جبل پور، اندور، بھوپال میں 5 ڈرون اسکولوں کو وزارت نے منظوری دی تھی’’۔
چنئی کے دوسرے ہوائی اڈے پر کام کے بارے میں، جناب سندھیا نے کہا کہ ‘‘ہم چنئی میں دوسرا ہوائی اڈہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پورے ملک میں ہمارے بڑے شہروں کو دوسرے ہوائی اڈے کی ضرورت ہے۔ ہم دہلی کے لیے جیور میں 38,000 کروڑ روپے کی لاگت سے دوسرا ہوائی اڈہ بنا رہے ہیں۔ ممبئی کا دوسرا ہوائی اڈہ نوی ممبئی میں 17,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔ چنئی کے لیے ریاستی حکومت نے وزارت کو 4 سائٹس تجویز کی تھیں۔ ان 4 سائٹوں میں سے، ہم نے 2 سائٹوں کا انتخاب کیا ہے اور حتمی سائٹ کے معاملے میں اپنے جواب سے ریاستی حکومت کو آگاہ کردیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام شروع کیا جا سکے کہ چنئی کے دوسرےہوائی اڈہ پر جلد از جلدسرگرمیاں ہو جائیں۔’’
وزیر موصوف نے مزید زور دیا کہ 415 روٹس اور 66 ہوائی اڈے، ہیلی پورٹ، واٹر ڈروم اُڑان اسکیم کے تحت کام شروع کر چکے ہیں اور 91 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 1 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت 34 نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے ساتھ ہندوستان میں ہوائی اڈوں کی کل تعداد 100 نئے ہوائی اڈوں تک پہنچ جائے گی جب کہ سال 2014 میں 74 ہوائی اڈےتھے۔
ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہا ‘‘حالیہ دنوں میں، مدھیہ پردیش سے مختلف اسکیموں کے تحت مختلف جگہوں پر اور خاص طور پر اہم شہروں کو ملک کے مختلف حصوں سے جوڑنے کے لیے بہت سی پروازیں جاری کی گئی ہیں۔ میں انڈیگو اور شہری ہوابازی کی وزارت اور تمل ناڈو اور مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومتوں کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو اس خاص منصوبے میں شامل تھے۔ یہ ایک شاندار اقدام ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ (انڈیگو) بھوپال اور اندور کو بھی ہندن سے جوڑیں گے تاکہ مغربی یوپی کے لوگ آسانی سے مدھیہ پردیش کا سفر کرسکیں’’۔
بھوپال اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو چنئی سے براہ راست ہوائی رابطہ حاصل کرنے سے فائدہ پہنچے گا جس سے بھوپال اور چنئی کے درمیان مسافروں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت میں سہولت ہوگی ۔ اس نئے راستے سے نہ صرف علاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ان شہروں کے درمیان تجارت، کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
پرواز کا شیڈول درج ذیل ہے:
نمبرشمار |
روانگی |
آمد |
ایئر لائن |
فریکوئنسی |
روانگی (گھنٹے) |
آمد (گھنٹے) |
ہوائی جہاز کی قسم |
1 |
چنئی |
بھوپال |
انڈیگو |
3 |
1725 |
1935 |
اے320 |
2 |
بھوپال |
چنئی |
انڈیگو |
3 |
2005 |
2240 |
اے320 |