Urdu News

جموں و کشمیر میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک کاروائی کی ہدایت

جموں و کشمیر میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک کاروائی کی ہدایت

 جموں ،2 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا  کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بند نہیں کی جائیں گی۔

سنہا نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر نے پچھلے تین سالوں میں اس بات کو یقینی بنانے میں کافی فاصلہ طے کیا ہے کہ سماج کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہے۔ ایل جی نے ریاسی میں امر جوان شوریہ یادگار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ’’جموں و کشمیر حکومت پرعزم ہے کہ جب تک زمین پر آخری دہشت گرد اور سرپرستوں کو ختم نہیں کیا جاتا، دہشت گردی مخالف کارروائیوں کو روکا نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام پر حملہ کو کم نہیں کیا جائے گا،۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں طویل عرصے سے خوف، بدعنوانی اور خاندانی راج نے یہاں کے سماجی تانے بانے  کو نقصان پہنچایا تھا، لیکن گزشتہ دو تین سالوں کے دوران اس میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ایل جی نے کہا کہ گزشتہ تیس برسوں  سے یو ٹی میں سرحد پار سے دہشت گردی ہمارے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔

یہ اپنے آپ میں تاریخ ہے، جس طرح فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس نے اس چیلنج کا مناسب جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کو بہت سی کامیابیاں ملی ہیں اور پتھراؤ اور ہڑتال اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔

سنہا نے ویر ستمب پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد کہا کہ ’’ویر ناریوں، ہمارے سابق فوجیوں کو سلام اور ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت جنہوں نے ہمارے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

Recommended