Urdu News

آکسیجن لے جانے والی گاڑیوں کی بین ریاستی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت

@FILE PIC

آکسیجن لے جانے والی گاڑیوں کی بین ریاستی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت

مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایتدی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاستوں کے درمیان میڈیکل آکسیجن کی نقل وحمل پر کوئی پابندی نہ ہوں اور ٹرانسپورٹ حکام کو یہ ہدایت دی جائے کہ وہ آکسیجن کی گاڑیوں کو ریاستوں کے درمیان آزادانہ طور پر آنے جانے کی اجازت دیں۔

داخلہ سکریٹری اور قومی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین اجےکمار بھلّا نے وزارت کے سکریٹریروں اور ریاستوں اور مرکز کے انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریروں اور ایڈمنسٹریٹروں کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے۔

جناب بھلّا نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی حکام مخصوص اضلاع یا علاقوں سے گزرنے والے آکسیجن کی گاڑیوں کو کسی دوسرے مخصوص ضلع یا علاقوں میں سپلائی کا حکم دیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ شہر میں آکسیجن کی گاڑیوں کی آمدورفت آزادانہ طور پر ہوگی اور اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہوگی۔

Recommended