Urdu News

ڈاکٹر ہرش وردھن اور جناب سنجے دھوترے نے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر محکمہ ڈاک کے خصوصی کور کا اجرا کیا

ڈاکٹر ہرش وردھن اور جناب سنجے دھوترے نے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر محکمہ ڈاک کے خصوصی کور کا اجرا کیا

ڈاکٹر ہرش وردھن اور جناب سنجے دھوترے نے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کی گولڈن جوبلی کے موقع پر محکمہ ڈاک کے خصوصی کور کا اجرا کیا

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ’’سائنسی سماجی ذمہ داری‘‘ کی وزیراعظم کی اپیل کو اجاگر کیا

’’ہمارے سائنس دانوں نے بین الاقوامی سطح پر سائنس کے تمام شعبوں میں اپنی مہارت کو ثابت کردیا ہے‘‘: ڈاکٹر ہرش وردھن

جناب سنجے دھوترے نے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے سے کہا ہے کہ وہ ’’محکمہ ڈاک کے ساتھ قریبی تعاون کرے تاکہ اسے مزید فعال بنایا جاسکے اور مستقبل قریب میں عوام کے فائدے کے لئے خدمات فراہم کی جاسکیں‘‘

ہمارے سائنس دانوں نے بھارت کی ترقی میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے: جناب سنجے دھوترے

سائنس اور ٹکنالوجی ، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود  نیز ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن  اور  ڈاک ، تعلیم  اور الیکٹرانکس نیز اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے نے   آج نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران  سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے  (ڈی ایس ٹی) کی گولڈن جوبلی کی یاد میں  محکمہ ڈاک کا خصوصی کور جاری کرنے کی   رسم انجام دی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ہرش وردھن نے  ڈی ایس ٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ  ’’ہمارے سائنس دانوں نے بین الاقوامی سطح پر تمام میدانوں میں  اپنی صلاحیت کو ثابت کردیا ہے، خواہ وہ مصنوعی ذہانت کا معاملہ ہو، نینو ٹکنالوجی کا، ڈاٹا  اینیلیٹس کا ، ایسٹرو فزکس کا، فلکیات کا، ایٹومک کلاک کا یا اسی طرح کے بہت سے دوسرے  میدانوں کو ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا  مختلف سائنسی شعبوں میں 80 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ  بین الاقوامی تعاون قائم ہے۔ انہوں نے کہا  کہ پچھلے 6 برسوں میں سائنس اور ٹکنالوجی کے  وزیر کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی  ہر ایک تجربہ گاہ کا  دورہ کیا ہے اور   فخر کے ساتھ یہ محسوس کیا ہے کہ ہمارے سائنس داں نئی بلندیاں حاصل کرنے کے لئے موجودہ کووڈ۔ 19 کی صورتحال جیسے خراب حالات میں بھی انتھک جد و جہد کررہے ہیں۔

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر نے  اس بات پر زور دیا جو  وزیراعظم نے کہی ہے یعنی  ’’ وزیراعظم کی سائنسی سماجی ذمہ داری کی اپیل  جہاں سائنس کے ہر کام کو لوگوں کی زندگی بہتر بنانی چاہیے‘‘۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے  ڈاک ، تعلیم اور الیکٹرانکس ،اطلاعاتی ٹکنولوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجے دھوترے کا ’’ ڈی ایس ٹی  کی گولڈن جوبلی کی یاد میں  تاریخی خصوصی کور‘‘ کے لئے شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے  سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے پر زور دیا  کہ وہ  ڈاک کے محکمے کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرے تاکی اسے مزید فعال بنایا جاسکے اور مستقبل قریب میں  دور دراز اور دشوار گزار  علاقوں میں لوگوں کے فائدے کے لئے صحیح معنی میں خدمات فراہم کی جائیں۔ محکمہ ڈاک کو  ’’لوگوں کا  انتہائی بھروسے مند دوست‘‘  قرار دیتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بات یاد کی کہ  ’’کس طرح وہ  اپنے افراد خاندان کو  خط لکھا کرتے تھے اور بڑی دلچسپی سے ان کے جوابات وصول کرتے تھے اور کس طرح انہوں نے کئی بکسوں میں  یہ خطوط یادگار کے طور پر محفوظ رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

جناب سنجے دھوترے نے  ڈی ایس ٹی کی کامیابیوں  کی تعریف کی  اور کہا کہ  ’’محکمہ ڈاک بھی ڈی ایس ٹی کےلئے  خصوصی کور  فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے، جس میں اس کی  شاندار کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے سائنس دانوں نے  بھارت کی ترقی میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ محکمہ ڈاک کی پورے ملک میں رسائی کے ساتھ  یہ خصوصی کور ہر ایک کو یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ  لوگوں کے فائدے کے لئے  قوم کو آگے لے جانے میں ہمارے سائنس دانوں کے رول کی  تعریف کرے‘‘۔ انہوں نے کہا  ’’ ڈاک کے محکمے کو  بھارت سرکاری کی انتہائی قابل بھروسہ ایجنسی ہونے  فخر حاصل ہے، جو خراب حالات میں بھی  تمام لوگوں کو جوڑے رکھتی ہے‘‘۔  انہوں نے ڈی ایس ٹی سے درخواست کی کہ وہ ڈاک کے محکمے کے  ساتھ مل کر کام کرے تاکہ اسے عوام دوست  بنایا جاسکے اور خدمات کی فراہمی میں  تیزی لائی جاسکے۔

اس موقع پر  سائنس  اور ٹکنالوجی کے  محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش  شرما نے کہا کہ  ڈی ایس ٹی نے  بھارت کے سائنسی اداروں کے  نیٹ ورک  اور وسیع علاقے تک  پہنچنے میں  ایک اہم رول اد ا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی میدان میں  بھارت نے جو بین الاقوامی کامیابیاں  حاصل کی ہیں، وہ اس بات سے طاہر ہیں کہ  سائنسی اشاعتوں میں بھارت تیسرے نمبر پر  پہنچ گیا ہے اور انوویشن  اشاریہ میں بھی وہ آگے بڑھ گیا۔  انہوں نے کہا کہ  یہ پچھلے 50 برسوں میں سائنس دانوں اور طلبا   کی محنت کی وجہ سے   ایسا ہوا ہے  جس کی یاد  میں یہ ڈاک کور جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے  مسائل کا سائنسی حل نکالنے کے سلسلے میں  ڈاک کے محکمے کے ساتھ  مل  کر کام کرنے کی  اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

سائنس اور ٹکنالوجی کا محکمہ  3 مئی 2020 سے  3 مئی 2021 تک  اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ محکمے نے  گولڈن جوبلی سال کی یادگار کے طور پر  بہت سے پروگراموں کا  منصوبہ بنایا ہے۔ ڈی ایس ٹی  کا قیام  1971 میں  عمل میں آئے تھا، جس کا مقصد  سائنس اور ٹکنالوجی کے نئے شعبوں کو فروغ دینا تھا اور جسے  ملک میں  سائنس اور ٹکنالوجی کی سرگرمیوں کا انتظام کرنے ، انہیں آپس میں مربوط کرنے اور فروغ دینے کے لئے ایک نوڈل محکمے کے طور پر  کام کرنا تھا۔محکمے پر  سائنس اور ٹکنالوجی سے متعلق ، کابینہ کی  سائنسی مشاورتی کمیٹی (ایس اے سی سی) سائنس اور ٹکنالوجی کو بڑھاوا دینے  اور تمام سطحوں پر  اس کی ترقی کے لئے کام کرنے  نیز  قوم کی سکیورٹی  اور سائنسی ریسرچ  اداروں ، سائنسی ایسوسی  ایشنوں اور اداروں  کی  گرانٹ  ان ایڈ  اور حمایت کے لئے  بڑی ذمہ داریاں  عائد ہوتی ہیں۔ یہ ادارہ مناسب صلاحیتوں اور ٹکنالوجیوں کی ترقی کے ذریعہ عام آدمیوں کی ٹکنالوجیکل ضرورتوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں  بہت سے بنیادی  تحقیقی اور ترقیاتی کام انجام دیتا ہے۔

جناب ونیت کمار پانڈے، ڈائرکٹر جنرل (محکمہ ڈاک)، ڈیا صی ٹی اور محکمہ ڈاک کے سینئر اہلکار  موقع پر موجود تھے۔

Recommended