Urdu News

طالبان کی حمایت میں بول برے پھنسے ڈاکٹر شفیق الرحمان برق، ایف آئی آر درج

ڈاکٹر شفیق الرحمان برق

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق(Shafiqur Rahman Barq) جو ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار انہوں نے افغانستان(Afghanistan) میں طالبان(Taliban) کے قبضے کی حمایت کی۔

 اس کے بعد بی جے پی لیڈر راجیش سنگھل کی شکایت پر پولیس نے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے کے خلاف غیر ضمانتی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ سنبھل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اُتر پردیش میں معروف لیڈر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124 اے (ملک سے غداری) کے علاوہ 153 اے اور 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دراصل شفیق الرحمن برق نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی آزادی افغانستان کا اپنا معاملہ ہے۔ امریکہ افغانستان میں کیوں حکومت کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ طالبان وہاں کی طاقت ہے۔ امریکہ ، روس کے طالبان نے پاؤں نہیں جمنے دئے۔افغان طالبان کی قیادت میں آزادی چاہتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی پورا ملک انگریزوں سے لڑا۔ اگر سوال ہندوستان کا رہتا ہے تو پھر اگر کوئی یہاں اس پر قبضہ کرنے کے لیے آتا ہے تو ملک اس سے لڑنے کے لیے مضبوط ہے۔

دوسری طرف سماجوادی یوجن مہاسبھا کے ضلعی جنرل سکریٹری چودھری فیضان شاہی نے بھی فیس بک پوسٹ کرکے  تختہ پلٹ کے لیےمبارک باد دی ہے۔ بی جے پی لیڈر راجیش سنگھل کی شکایت کے بعد ایس پی ایم پی برق اور چودھری فیضان شاہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Recommended