Categories: قومی

دروپدی مرمو نے ملک کی 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی، 25 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

دروپدی مرمو نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی آڈیٹوریم میں ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے انہیں 15ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف دلایا۔ صدر مرمو نے ہندی میں حلف لینے کے بعد کتابچہ پر دستخط کئے۔ اس کے ساتھ وہ ملک کی پہلی خاتون قبائلی صدر بن گئیں۔

صدر دروپدی مرمو نے حلف لینے کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے طور پر ان کا انتخاب کروڑوں ہندوستانیوں کے اعتماد کا عکاس ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی طاقت ہے کہ اس میں غریب گھر میں پیدا ہونے والی بیٹی، دور دراز کے قبائلی علاقے میں پیدا ہونے والی بیٹی ہندوستان کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک پہنچ سکتی ہے۔ صدر کے عہدے تک پہنچنا میری ذاتی کامیابی نہیں ہے، یہ ہندوستان کے ہر غریب کی کامیابی ہے۔ میرا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں غریب لوگ خواب دیکھ سکتے ہیں اور انہیں پورا کر سکتے ہیں۔

ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر منتخب ہونے پر تمام اراکین پارلیمنٹ اور تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ آپ کا ووٹ ملک کے کروڑوں شہریوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔ ملک نے مجھے ایک اہم وقت پر صدر منتخب کیا ہے جب ہم اپنی آزادی کا امرت کا تہوار منا رہے ہیں۔ آج سے چند روز بعد ملک اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر لے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ بھی اتفاق ہے کہ میرا سیاسی کیریئر اس وقت شروع ہوا جب ملک اپنی آزادی کا 50 سال منا رہا تھا۔ اور آج آزادی کے 75 ویں سال میں مجھے یہ نئی ذمہ داری ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تاریخی وقت میں جب ہندوستان اگلے 25 سالوں کے وڑن کو حاصل کرنے کے لئے پرجوش ہے، یہ ذمہ داری سونپنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزراء کونسل کے اراکین، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، سفارتی مشنوں کے سربراہان، اراکین پارلیمنٹ، فوجی افسران اور معززین اس موقع پر موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago