Categories: قومی
ڈرونز کا زراعت میں کثیر جہتی استعمال ہوگا: مرکزی وزیر
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی، 2 مئی 2022:
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقد ہ "کسان ڈرونز کا فروغ: مسائل، چیلنج اور آگے بڑھنے کا راستہ" کے موضوع پر کانفرنس کا افتتاح کیا اور خطاب کیا۔ جناب تومر نے کہا کہ حکومت کسانوں کی سہولت کے لیے ڈرون کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، لاگت میں کمی اور آمدنی میں اضافہ کر رہی ہے۔ کسان ڈرون کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومت ایس- سی ایس ٹی، چھوٹی اور پس ماندہ طبقات، خواتین اور شمال مشرقی ریاستوں کے کسانوں کو ڈرون خریدنے کے لیے 50 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دیگر کسانوں کے لیے 40 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ روپے تک مالی امداد دی جائے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">زراعت میں ڈرون کے کثیر جہتی استعمال پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کسانوں کے وسیع تر مفاد میں زرعی سرگرمیوں میں ڈرون کے استعمال کا آغاز کیا ہے۔ حکومت فصلوں کی تشخیص، اراضی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، کیڑے مار ادویات اور غذائی اجزا کے سپرے کے لیے 'کسان ڈرون' کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے جس کے لیے بجٹ میں بھی فراہمی کی گئی ہے۔ ملک کے زرعی شعبے کی جدید کاری وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انھوں نے کہا کہ زراعت میں ڈرون کے استعمال کو فروغ دینے اور اس شعبے کے کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ڈرون ٹیکنالوجی سستی بنانے کے لیے زرعی مشینکاری پر ذیلی مشن (ایس ایم اے ایم) کے تحت انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے ادارے، کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) اور ریاستی زرعی یونیورسٹیوں (ایس اے یو) کے لیے کسانوں کے کھیتوں پر اپنے مظاہرے کے لیے 100 فیصد مالی امداد میں توسیع کی گئی ہے۔ کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کو کسانوں کے کھیتوں پر اس کے مظاہرے کے لیے ڈرون کی خریداری کے لیے 75 فیصد گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ڈرون ایپلی کیشن کے ذریعے زرعی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈرون اور اس کے منسلکات کی بنیادی لاگت کا 40 فیصد یا 4 لاکھ روپے کی مالی امداد جو بھی کم ہو، کوآپریٹو سوسائٹی آف فارمرز، فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) اور دیہی کاروباری افراد کے تحت موجودہ اور نئے کسٹم ہائرنگ سینٹرز (سی ایچ سی) کے ذریعہ ڈرون خریداری کے لیے بھی فراہم کی جاتی ہے۔ سی ایچ سی قائم کرنے والے زراعت گریجویٹ ڈرون کی لاگت کا 50 فیصد زیادہ سے زیادہ 5.00 لاکھ روپے تک مالی امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ڈرون مظاہرے کے لیے پہلے سے شناخت شدہ اداروں کے علاوہ ریاستی اور مرکزی حکومت کے دیگر زرعی اداروں، زرعی سرگرمیوں میں مصروف مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں کو بھی کسانوں کے ڈرون مظاہرے کے لیے مالی امداد کے لیے اہلیت کی فہرست میں لایا گیا ہے۔ مرکزی وزارت زراعت و کسان بہبود ملک بھر میں زراعت کو فروغ دینے اور پیداوار میں اضافے کے علاوہ مختلف زرعی سرگرمیوں سے وابستہ انسانی محنت کو کم کرنے کے لیے متعدد اسکیموں کے ذریعے ریاستی حکومتوں کو امداد فراہم کر رہی ہے۔ حکومت بیجوں، کھادوں اور آبپاشی جیسی معلومات کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی میں بھی مدد دے رہی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچنا ہے جس سے انھیں سہولت ملے گی، لاگت میں کمی آئے گی اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم کے اس وژن کے تحت مرکزی وزیر زراعت جناب تومر کی رہنمائی میں تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ ٹڈی کے حملے کے دوران حکومت نے فوری طور پر ڈرون اور ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا تھا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سکریٹری زراعت جناب منوج آہوجا نے کہا کہ کسانوں تک ڈرون لے جانے کے لیے حالات سازگار ہیں اور حکومت بھی اس سلسلے میں پرعزم ہے۔ آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تریلوچن مہاپترا نے کہا کہ آئی سی اے آر تحقیق اور ٹریننگ کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کسان ڈرون استعمال کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ جوائنٹ سکریٹری محترمہ شومیتا بسواس نے استقبالیہ خطاب کیا۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب پرشانت کمار سوائن نے شکریہ کے ووٹ کی تجویز پیش کی۔ کانفرنس میں ڈرون، کھاد اور کیڑے مار ادویات کے شعبے کے کسان اور کاروباری افراد، اسٹارٹ اپ آپریٹرز، آئی ایف ایف سی او اور کے وی کے نمائندے موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago