Urdu News

نشہ اپنے ساتھ اندھیرا ، تباہی اوربربادی لے کر آتا ہے: وزیر اعظم مودی

@PMO India

نئی دہلی ، 26 جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشرے سے منشیات کی لعنت کو کم کرنے کے لئے زمینی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ نشہ اپنے ساتھ اندھیرا ، تباہی اور بربادی لے کر آتا ہے۔ 

وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کے روزانسداد منشیات اورا سمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، ”آج ، انٹر نیشنل ڈے اگینسٹ ڈرگ ابیوز اینڈ الیسٹ ٹریفکنگ کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو ہمارے معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ زندگی بچانے کے لیے ایسی ہر کوشش اہم ہے۔ آخر نشہ اپنے ساتھ اندھیرا، تباہی اور بربادی لے کر آتا ہے“۔

ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ، "آئیے ہم دواوں پر حقائق کا اشتراک کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور منشیات سے پاک ہندوستان کے اپنے وژن کا ادراک کر تے ہیں۔ یاد رکھیں ۔ ایڈکشن نہ تو کول ہوتا ہے اور نہ ہی اسٹائل اسٹیٹمنٹ‘۔ 

وزیر اعظم نے ایک پرانے من کی بات ایپی سوڈ کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ڈرگس کے خطرے پر قابو پانے کے کئی پہلو شامل تھے۔ وزیر اعظم کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو میں انہوں نے کہا ،”ڈرگس’تھری ڈی‘ برائیوں کو لانے والا ہے اور یہ برائیاں زندگی میں تاریکی (ڈارکنیس) ، بربادی(ڈسٹرکشن) اور تباہی (ڈیواسٹیشن) ہیں“۔وزیر اعظم نے کہا کہ”نشہ اندھیر گلی میں لے جاتا ہے ۔ تباہی کے موڑ پر آکر کھڑا کر دیتا ہے اور بربادی کے منظر کے سوائے نشے میں کچھ نہیں ہوتا ہے“۔

منشیات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن پر وزیر اعظم کا پیغام

منشیات کے ناجائزاستعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر آج ان سبھی لوگوں کی  سراہنا کرتا ہوں جو ہمارے معاشرےسے منشیات کی لعنت کو جڑ سےختم کرنے کے لے زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔  زندگی کو بچانے کی ایسی ہر ایک کوشش قابل تعریف ہے۔  بہر حال،منشیات  اپنے ساتھ تاریکی، بربادی اور تباہی لے کر آتاہے۔

آئیے ہم # شئیر فیکٹ آن ڈرگس (یعنی منشیات سے متعلق حقائق شئیر کریں) کے تئیں  اپنی عہد بستگی کا اعادہ کریں ا ور منشیات سے پاک بھارت کے اپنے نظریہ کو تعبیر دیں ۔ یاد رکھیں،  نشے کی لت نہ تو اچھی ہوتی ہے  اور نہ اس میں  کوئی شان کی بات ہے۔#من کی بات کے ایک پرانے  ایپی سوڈ کو مشترک کررہا ہوں جس میں منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لیے کئی پہلو شامل تھے۔

Recommended