Urdu News

کورونا کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے نئی ہدایات جاری کیں ، شام سات بجے سے صبح دس بجے تک تشہیر پر پابندی

کورونا کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے نئی ہدایات جاری کیں ، شام سات بجے سے صبح دس بجے تک تشہیر پر پابندی

کورونا کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے نئی ہدایات جاری کیں ، شام سات بجے سے صبح دس بجے تک تشہیر پر پابندی

نئی دہلی ، 17اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر ، الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں جاری پولنگ پروگرام کی تشہیر کے حوالے سے وبا کے نقطہ نظر سے کچھ نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ اس میں شام 7 بجے سے صبح 10 بجے تک تشہیر پر پابندی بھی شامل ہے۔ساتھ ہی باقی مراحل کی انتخابی مہم کے لیے72 گھنٹے پہلے ہی روک لگ جائے گی۔

تمام فریقوں کو لکھے گئے خط میں کمیشن نے جمعہ کے روز نئے رہنما خطوط کی معلومات دی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نئے رہنما خطوط جاری کر رہا ہے۔

نئے رہنما خطوط کے تحت ، کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی مہم کے دن شام 7 بجے سے صبح 10 بجے تک جلسہ عام ،نکڑ سبھا، ریلیاں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام نہیں کرسکتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، ووٹنگ کے دن سے قبل انتخابی مہم پر پابندی 48 گھنٹے سے بڑھا کر 72 گھنٹے کردی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ووٹنگ کے چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی انتخابی مہم 19 اپریل ، 23 اپریل اور 26 اپریل کو شام 6.30 بجے ختم ہوجائے گی۔

سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ ۔19 کے ہدایت نامے پر ایمانداری کے ساتھ عمل کریں۔ ایسا نہیں کرنے پرقانونی دائرے کے اندر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی کمیشن نے کہا ہے کہ یہ منتظمین کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ عوامی جلسوں اور ریلیوں کے انعقاد میں شامل ہر فرد کو اپنے خرچ پر ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرائیں۔ساتھ ہی وہ یہ بھی یقینی بنائیں کہ معاشرتی فاصلے پر عمل کیا جارہا ہے۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ، امیدواروں اور اسٹار مہم چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا رہنما اصولوں کی پیروی کے لئے ذاتی مثالیں پیش کریں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر سے ان ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ وہ اگر ضروری ہو تو عوامی جلسوں اورریلیوں کو منسوخ بھی کرسکتا ہے۔ خصوصی مبصرین اور جنرل ، پولیس اور اس کے نگراںکووڈ۔19 کے عمل پر نظر رکھیں گے۔ یہی کام چیف سکریٹری اور مغربی بنگال کے چیف انتخابی افسر بھی کریں گے۔

پانچویں مرحلے کی پولنگ میں پہلے سے زیادہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی

گزشتہ10اپریل کو پولنگ کے چوتھے مرحلے کے دوران پانچ افراد کی ہلاکت کی تلخ یادوں کے ساتھ مغربی بنگال پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے تیار ہے۔ سخت سیکورٹی کے درمیان چھ اضلاع کی 45 نشستوں پر ووٹنگ کا آغاز ہفتہ کی صبح ہوگا۔ صبح سات بجے سے شام ساڑھے چھ بجے کے درمیان 1.13 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

چوتھے مرحلے میں سیکورٹی دستوں پر دیہی باشندوں کے مبینہ حملے کے بعد فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے بعدمحتاط الیکشن کمیشن نے پانچویں مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ 853 کمپنیاں مرکزی فورسز کی تعینات کی گئی ہیں۔ اس سے قبل چوتھے مرحلے میں44 نشستوں پرووٹنگ کے لئے مرکزی فورسز کی 789کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں۔

اس مرحلے پر سلی گوڑی کے میئر اشوک بھٹاچاریہ ، ریاستی وزیر براتیہ بسو اور بی جے پی کے سامک بھٹاچاریہ سمیت کئی بڑے سیاست دانوں کی ساسی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے۔ 

 شمالی 24 پرگنہ کے 16،مشرقی بردوان اور نادیہ کے آٹھ آٹھ اسمبلی حلقوں،جلپائی گوڑی کے پانچ اور کلمپونگ کے ایک اسمبلی حلقے پر 17اپریل کو 15789پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہوگی ۔ ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی فورسز کی کم از کم 853 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔

Recommended