داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں دیے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری 2021 کے اہتمام کے لیے حکومت کے ارادے کو 28 مارچ 2019 کو گزٹ آف انڈیا میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ کووِڈ-19 وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کی وجہ سے، مردم شماری 2021 اور اس سے متعلق فیلڈ کی سرگرمیوں کو آئندہ احکامات جاری ہونے تک ملتوی کر دیا گیا۔ انتظامی اکائیوں کی حدود کو منجمد کرنے کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 31 دسمبر 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے موبائل اور ویب ایپلی کیشنز اور مردم شماری سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی انتظام کاری اور نگرانی کے لیے ایک پورٹل (سی ایم ایم ایس) تیار کیا گیا ہے۔ موبائل ایپلی کیشنوں، ویب ایپلی کیشنوں، سی ایم ایم ایس پورٹل اور متعلقہ سرگرمیوں کی ترقی کے لیے اب تک 24.84 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ خرچ کیا جا چکا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…