Urdu News

لوک سبھا میں گزشتہ پانچ اجلاس کے دوران 107 بل منظور ہوئے: اوم برلا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

پانچ سیشن کے دوران 17 ویں لوک سبھا میں 122 فیصد کام ہوا

نئی دہلی ، 19جون (انڈیا نیرٹیو)

 دو سال کی مدت پوری ہونے کے موقع پر کارگزاریوں کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلانے کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کے دوران پانچ اجلاس میں ایوان میں مجموعی طور پر 122 فیصد کام کاج ہوا۔ نیز اس دوران 107 بل منظور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باوجود ، لوک سبھا نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور ملک کے مفاد میں ضروری قوانین بنانے کا کام کیا ہے۔

جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ قوانین بنانا لوک سبھا کی ترجیح ہے۔ 17 ویں لوک سبھا کے پانچ اجلاس کے دوران ، ایوان نے 107 بل منظور کئے گئے اور 102 بل پیش کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ، بلوں پر بحث میں  ممبران بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا۔

برلانے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ آنے والے اجلاس میں زیادہ سے زیادہ سوالات ایوان میں رکھے جائیں اور متعلقہ وزارتوں کے وزراء ایوان میں ان کا جواب دیں۔

Recommended