Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی کے تحائف کی ای نیلامی شروع، ای نیلامی سے ملنےوالی رقم کیا کریں گے پی ایم ؟

وزیر اعظم نریندر مودی کے تحائف کی ای نیلامی شروع

پہلی بھارتی فینسر بھوانی دیوی کی تلوار بھی وزیراعظم کے تحائف کی نیلامی میں شامل

 نیلامی سے موصول ہونے والی رقم  'نمامی گنگے فنڈ' کو فراہم کیا جائے گا

ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی فینسر بھوانی دیوی کی تلوار کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف اور یادداشتوں کی ای نیلامی میں شامل کیا گیا ہے۔ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی بھوانی دیوی نے اپنے کھیلوں کا کیریئر 2003 میں شروع کیا تھا۔ وہ تلواربازی میں آٹھ بار قومی چیمپئن رہی ہے۔

بھوانی نے اپنا پہلا اولمپک میچ جس تلوارسے جیت کر تاریخ رقم کی،وہی تلوار وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارت واپسی پر ان کے استقبال کے موقع پرنیلامی میں پیش کردی ہے۔

اس تلوار کو وزیر اعظم مودی کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف اور یادداشتوں کی ای نیلامی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس تلوار کو اپنا بنانے کے لیے لوگ pmmementos.gov.in/ پر ای نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں، جو 17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک چلے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی وزیراعظم کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف کی نیلامی کی جا چکی ہے۔ آخری بار اس طرح کی نیلامی سال 2019 میں ہوئی تھی۔ گزشتہ نیلامی میں حکومت کو 15 کروڑ 13 لاکھ روپے ملے تھے اور وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں گنگا کو صاف اور پاک بنانے کے لیے پوری رقم ' نمامی گنگے فنڈ ' میں جمع کرائی گئی تھی۔ اس بار بھی نیلامی سے موصول ہونے والی رقم ' نمامی گنگے فنڈ ' کو دی جائے گی۔

Recommended