Urdu News

انتخابی کمیشن نے فزیکل ریلیوں اور روڈ شو پر عائد پابندیوں میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کی

بھارتی انتخابی کمیشن

 

 

نئی دہلی، 22 جنوری 2022:

بھارتی انتخابی کمیشن نے آج ورچووَل طریقے سے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت، حکومت ہند کے سکریٹری کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ کمیشن نے گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش کے چیف سکریٹریوں، چیف الیکٹورل افسران اور ہیلتھ سکریٹریوں کے ساتھ بھی ورچووَل میٹنگوں کا اہتمام کیا ۔

چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار اور جناب انوپ چند ر پانڈے کے علاوہ سکریٹری جنرل اور متعلقہ ڈپٹی الیکشن کمشنر حضرات کے ساتھ، جلد ہی انتخابات کے عمل سے گزرنے والی ریاستوں میں کووِڈ وبائی مرض کے متوقع رجحانات اور موجودہ صورتحات کا جامع طور پر جائزہ لیا۔ کمیشن نے پولنگ اہلکاروں کے درمیان مستحق افراد کو پہلی دوسری اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی خوراک دینے کے سلسلے میں ٹیکہ کاری مہم کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے ٹیکہ کاری کی صورتحال اور لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا۔ کمیشن نے موجودہ صورتحال کے مدنظر فزیکل ریلیوں کے لیے پابندیوں میں راحت دینے کے بارے میں غوروخوض کیا۔

ان افسران کی جانب سے حاصل ہوئیں زمینی رپورٹوں  اور سجھاؤوں پر غور کرنے کے بعد، کمیشن نے مراحل میں مہم کی مدت کے تقاضوں پر غور و خوض کیا ، جس کے تحت مرحلہ 1 کے لیے 27 جنوری 2022 کو اور مرحلہ  2کے  لیے 31 جنوری 2022 کو امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔

موجودہ صورتحال ، حقائق  اور حالات کے علاوہ ان میٹنگوں سے حاصل ہوئے سجھاؤوں پر غور کرنے کے بعد، کمیشن نے مندرجہ ذیل فیصلے لیے ہیں:

 (1) 31 جنوری 2022 تک روڈ شو، پیدل یاترا، سائیکل/بائیک/ موٹرگاڑی ریلی اور جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

(2) چونکہ پہلے مرحلے کے لیے انتخابی امیداروں کی فہرست کو حتمی شکل 27 جنوری 2022 کو دی جائے گی، اس لیے کمیشن نے 28 جنوری 2022 سے 8 فروری 2022 تک  ، متعلقہ سیاسی جماعتوں یا انتخابی امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ 500 افراد یا میدان کی گنجائش کا 50 فیصد یا ایس ڈی ایم اے کی طرف سے مقرر کردہ حدود ، جو بھی تعداد کم ہو، کے ساتھ ، طے کی گئیں کھلی جگہوں پر فزیکل میٹنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔(خاموشی کی مدت کو چھوڑ کر)

(3) چونکہ دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل 31 جنوری 2022 کو دی جائے گی، اس لیے کمیشن نے یکم فروری 2022 سے 12 فروری 2022 تک  ، متعلقہ سیاسی جماعتوں یا انتخابی امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ 500 افراد یا میدان کی گنجائش کا 50 فیصد یا ایس ڈی ایم اے کی طرف سے مقرر کردہ حدود ، جو بھی تعداد کم ہو، کے ساتھ ، طے کی گئیں کھلی جگہوں پر فزیکل میٹنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔(خاموشی کی مدت کو چھوڑ کر)

(4) کمیشن نے گھر گھر جاکر مہم چلانے کے لیے طے کی گئی حد میں بھی راحت دی ہے۔ اب اس مہم میں سلامتی اہلکار وں کے علاوہ پانچ افراد کی بجائے 10 افراد شامل ہو پائیں گے۔  گھر گھر جاکر مہم چلانے سے متعلق دیگر احکامات جاری کیے جاتے رہیں گے۔

(5)  کمیشن پہلے ہی سیاسی جماعتوں کو اس حد تک رعایت فراہم کر چکا ہے کہ زیادہ سے زیادہ 300 افراد یا ہال کی گنجائش کا 50 فیصد یا ایس ڈی ایم اے کی طرف سے مقرر کردہ حد تک انڈور میٹنگوں کی اجازت دی گئی ہے۔

(6) کمیشن نے زیادہ سے زیادہ 500 ناظرین یا گنجائش کا 50 فیصد یا ایس ڈی ایم اے کی جانب سے مقرر کردہ حد، جو بھی کم ہو، کے ساتھ انتخابات کے عمل سے گزرنے والی ریاستوں میں عوامی سہولت  کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص کھلی جگہوں پر عام کووِڈپابندیوں کے ساتھ ، تشہیر کے لیے ویڈیو وین کی بھی اجازت دی ہے ۔ اس سلسلے میں ٹریفک کی روانی میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

(7) سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو انتخابات سے متعلق سرگرمیوں کے دوران تمام مواقع پر کووِڈ  سے متعلق مناسب رویے، رہنما خطوط اور ماڈل ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا۔

(8) یہ متعلقہ ڈی ای او کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ مذکورہ مقاصد کے لیے پیشگی طور پر متعین کردہ مقامات کی نشاندہی کرے اور انہیں نوٹیفائی کرے۔

(9) 8 جنوری 2022 کو جاری کردہ انتخابات کے انعقاد کے لیے نظرشانی شدہ رہنما خطوط 2022 میں موجود بقیہ تمام پابندیاں  جاری رہیں گی۔

تمام متعلقہ ریاستوں /ضلعی اتھارٹیوں کو ان ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنانا ہوگا۔

کمیشن اگلی تاریخ میں ان ہدایات کا جائزہ لے گی۔

Recommended