نئی دہلی:11؍ستمبر2021:
ریلوے نے خواہش مند پارٹیوں کو کوچنگ اسٹاک لیز پر دے کر عوام میں ریل سیاحت کو توسیع دینے کے لئے تھیم پر مبنی ثقافتی ، مذہبی اور دیگر سیاحی سرکٹ ریل گاڑی کی شکل میں چلانے کے لئے ریل پر مبنی سیاحت کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس کا مقصد سیاحت کے شعبے کی صلاحیت کا استعمال کرنا اور مارکٹنگ، مہمان نوازی ، خدمات کو مربوط کرنے ، صارفین بیس کے ساتھ رابطہ، سیاحتی سرکٹس کا فروغ /شناخت میں مہارت وغیرہ جیسی سیاحتی سرگرمیوں میں سیاحتی سیکٹر کے پیشہ وروں کی بنیادی قوت کا فائدہ اٹھانا ہے۔
مجوزہ ماڈل کی وسیع خصوصیات:
- دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کی خواہش کے مطابق کنفیگریشن کوچوں کو لیز پر دینا۔ بیئر شیلس بھی لیز پر لئے جاسکتے ہیں۔ کوچوں کی یکمشت خرید بھی کی جاسکتی ہے۔
- کوچوں میں معمولی تبدیلی کی اجازت ہے۔
- لیزنگ کم از کم پانچ سال کے لئے کی جاسکتی ہے اور یہ کوچوں کی کوڈل لائف تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔
- لیزنگ کے مقصد کے لئے کم از کم ٹرین کمپوزیشن پالیسی رہنما اصولوں کے مطابق ہوں گے ۔
- دلچسپی رکھنے والی پارٹی بزنس ماڈل (روٹ، سفر کے پروگرام ، ٹیرف وغیرہ) کے فروغ/فیصلہ کریں گی۔
- اہلیت کےمعیار کی بنیاد پر خواہش مند پارٹیوں کے لئے آسان رجسٹریشن کا عمل ہوگا۔
- بھارتی ریل ہالج چارجز ، معمولی اسٹیبلنگ چارجز اور لیز چارجز لگائے گی۔ (یک مشت خرید کے لئے کوئی لیز چارج نہیں)۔
دیگر خصوصیات :
- وقت کی پابندی کو ترجیح ۔
- کوچ کی تجدیدکاری اور سفر کے پروگراموں کے لئے وقت پر منظوری۔
- رکھ رکھاؤ اور چلانے کے لئے کوئی ہالج نہیں ۔
- ریل گاڑی کے اندر تیسری پارٹی کے اشتہارات کی اجازت، ریل گاڑی کی برانڈنگ کی اجازت ۔
پالیسی وضع کرنے اور ضابطے اور شرائط کے لئے ریلوے کی وزارت کے ذریعہ ایکزکٹیو ڈائرکٹر کی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔