Categories: قومی

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں صحافی رانا ایوب کے 1.77 کروڑ روپے کے فنڈز کوکیوں کیا ضبط؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی۔11 فروری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے جمعرات کو کہا کہ اس نے ایک ویب سائٹ – کیٹو  ڈاٹ کامکے ذریعے مدد اور چیریٹی کے نام پر جمع کی گئی رقم کا مبینہ طور پرغلط استعمال کرنے کے الزام میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں صحافی رانا ایوب کے 1.77 کروڑ روپے ضبط کر لیے ہیں۔ای ڈی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایوب نے مبینہ طور پر فنڈز کا غلط استعمال کیا اور ذاتی اخراجات کے لیے انہیں دوسرے اکاؤنٹ میں  منتقل کردیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ اس نے پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے ڈونرز کو دھوکہ دیا۔اس نے 50 لاکھ روپے کا فکسڈ ڈپازٹ (ایف ڈی)کھولا تھا، یہ رقم ایک مہم کے ذریعے جمع کی گئی تھی، اور نیٹ بینکنگ کے ذریعے سیونگ اکاؤنٹ سے ایف ڈی میں  ٹرانسفر کردی گئی تھی۔اس سے قبل، 28 اگست، 2021 کو، ایک وکاس سنکرتیان نے، ایوب کے خلاف غازی آباد پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ "اس نے چیریٹی کے نام پر عام لوگوں کو دھوکہ دیا"۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان کی شکایت پر عمل کرتے ہوئے 7 ستمبر 2021 کو اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں ایوب کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی( کی دفعہ 403، 406، 418، 420 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جسے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 ڈی کے ساتھ پڑھا گیا تھا۔رقوم رانا ایوب، اس کی بہن اور اس کے والد کے سیونگ اکاؤنٹس میں جمع کی گئیں۔ بعد میں، اس ایف آئی آر کی بنیاد پر، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago