Categories: قومی

سنجے راوت کی اہلیہ ورشا کو ای ڈی نےپوچھ گچھ کے لیے طلب کیا

سنجے راوت کی اہلیہ ورشا کو ای ڈی نےپوچھ گچھ کے لیے طلب کیا

ممبئی ، 29 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ورشا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے 5 جنوری 2021 تک وقت مانگا تھا۔ ای ڈی کے نوٹس کے بارے میں ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور ان کا کنبہ ای ڈی کے نوٹس کا جواب دے گا۔

سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت کو آج ای ڈی آفس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔سنجے راوت نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ای ڈی نے ان کی اہلیہ کے نام پر نوٹس جاری کیا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے وہ نوٹس نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارہ نے نوٹس ارسال کیا ہے ، اس لیے وہ حکومتی ادارہ سے آئے کاغذ کا احترام کرتے ہیں۔ راوت نے کہا کہ وہ متوسط طبقے کے خاندان سے ہیں اور انہیں قانون پر پورا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے نوٹس کے بعد بہت سے لوگ ملک چھوڑ جاتے ہیں یا بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں۔ اس طرح کی بہت ساری مثالیں مہاراشٹر اور آندھرا پردیش میں دیکھی گئیں ہیں۔

سنجے راوت نے کہا کہ انہوں نے راجیہ سبھا میں نامزدگی کرتے وقت الیکشن کمیشن کواس رقم کی تفصیل دے دی تھی جس کا نوٹس آنے کےبعد چرچا کیا جارہا ہے۔ اس لیے اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ED summons Sanjay Rawat wife for questioning

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago