Urdu News

مسلح افواج اور بھارتی ساحلی محافظوں کی کوششیں قابل تعریف : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

@DefenceMinIndia

مسلح افواج اور بھارتی ساحلی محافظوں کی کوششیں قابل تعریف : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع نے سمندری طوفان کے بعد کی جانے والی راحت اور بچاؤ کارروائی میں مسلح افواج اور بھارتی ساحلی محافظوں کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی فوج نے ،سمندری طوفان تاوتے میں اپنی نمایاں کارکردگی ادا کی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سمندری طوفان تاوتے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے لیے مسلح افواج اور بھارتی ساحلی محافظوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ اُنھوں نے سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے بھارتی ساحل محافظ کی بھی تعریف کی۔

 انھوں نے متاثرہ علاقوں میں اپنے دستے تعینات کرنے کے لیے بھارتی فوج کی ستائش کی اورNDRF کے عملے کو لے جانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے بھارتی فضائیہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

بحریہ، فوج اور فضائیہ کے سربراہوں کے علاوہ بھارتی ساحلی محافظ کے ڈائریکٹرجنرل کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہیں۔ وزیر دفاع نے حال ہی میں مسلح افواج کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس سمندری طوفان سے لوگوں کو بچانے کیلئے شہری انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں۔

بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے اپنے سمندری اور فضائی اثاثے تعینات کئے ہیں اور انہوں نے محض چند دن کے اندر ممبئی ساحل کے قریب چار کشتیوں سے چھ سے زیادہ لوگوں کو بچایا۔

Recommended