Urdu News

آج پورے ملک میں عیدالفطر کا تہوار منایا جارہا ہے

@AIR PIC

آج پورے ملک میں عیدالفطر کا تہوار منایا جارہا ہے

عید الفطر کا تہوار آج کورونا وائرس وبا کے دوران پورے ملک میں سادگی اور عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے عید کی نماز اجتماعی طور پر عیدگاہوں اور بڑی مسجدوں میں ادا نہیں کی جا رہی ہے۔

دلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری اور فتحپوری مسجد کے شاہی امام مفتی مقرم احمد سمیت بہت سے علماو دانشوروں اور مسلم تنظیموں نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کی نماز، کووڈ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔ عیدالفطر، رمضان کے پورے مہینے روزے رکھنے کے بعد منائی جاتی ہے۔کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں عیدالفطر کل منائی گئی تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے عیدالفطر پر عوام کو مبارک باد دی

وزیراعظم نریندر مودی نے عیدالفطر پر عوام کو مبارکباد دیہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ ہر ایک کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے دعادے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں کی طاقت سے ملک، عالمی وبا پرغلبہ حاصل کرے گا اور انسانی بہبود کو آگے بڑھانے کے تئیں کام کرے گا۔

Recommended