Categories: قومی
الیکشن کمیشن آف انڈیا بین الاقوامی ویبنار کی میزبانی کرے گا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے- ڈبلیو ای بی) یعنی  عالمی انتخابی اداروں  کی تنظیم ، دنیا بھر میں الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) یعنی  چناؤ کے بندوبست سے متعلق اداروں  کی سب سے بڑی تنظیم  ہے جس میں 117 ای ایم بی بطور رکن  اور 16 علاقائی تنظیمیں  /ادارے   بطور ایسوسی ایٹ رکن  ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا 3 ستمبر 2019 سے تین سال کی مدت کے لیے اے – ڈبلیو ای بی کا سربراہ ہے۔ اے- ڈبلیو ای بی کی صدارت  کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر، الیکشن کمیشن آف انڈیا 26 نومبر 2021 کو ایک بین الاقوامی ویبنار کا انعقاد کر رہا ہے ،جس کا موضوع ہے ’خواتین، معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) اور بزرگ شہریوں  پر مشتمل ووٹروں کے  چناؤ عمل میں  شرکت کو بڑھانا: بہترین طور طریقوں اور نئے اقدامات  کو مشترک کرنا ‘ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بنگلہ دیش، بھوٹان، کمبوڈیا، ایتھوپیا، فجی، جارجیا، قزاقستان، جمہوریہ کوریا، لائبیریا، ملاوی، ماریشس، منگولیا، فلپائن، رومانیہ، روس، ساؤ ٹوم اور پرنسپی، سولومن جزائر، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سورینام، تائیوان، ازبکستان، یمن اور زامبیا  پر مشتمل  دنیا کے 24 ممالک سے تقریباً 100  مندوبین اور 4 بین الاقوامی تنظیمیں – انٹرنیشنل آئیڈیا، انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف الیکٹورل سسٹمز (آئی ایف ای ایس)، ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز(اے- ڈبلیو ای بی) اور یورپی سینٹر  فار الیکشن  اس ویبنار میں  حصہ لے  رہے ہیں ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اُزبکستان کے سفیر اور فجی، مالدیپ، ماریشس کے ہائی کمشنرز سمیت تقریباً 20 سفارت کار کا بھی  اس ویبنار میں شرکت کرنے  کا پروگرام  ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ویبنار میں، خواتین، معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز)  اور بزرگ شہریوں پر مشتمل ووٹروں  کے چناؤ میں  حصہ  لینے کو بڑھانے کے لیے ان کی طرف سے کئے گئے بہترین طور طریقوں اور اقدامات پر شرکت کرنے والے الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز)  اور تنظیموں کے ذریعے پرزنٹیشن پیش کئے جائیں گے۔ پہلے اجلاس   کی صدارت بھارت کے چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا  اور   ماریشس کے الیکٹورل کمشنر عزت مآب جناب  محمد عرفان عبدالرحمٰن اور بنگلہ  دیش  کے اعلیٰ  چناؤ کمشنر  عزت مآب  جناب کے ایم نورالہدیٰ  مشترکہ  طور پر کریں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دوسرے اجلاس  کی صدارت الیکشن کمشنر شری راجیو کمار اور  بھوٹان کے  الیکشن کمیشن کے کمشنر عزت مآب  جناب  داشو یوگین چیوانگ مشترکہ طور پر کریں گے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تیسرے  اجلاس  کی شریک صدارت الیکشن کمشنر شری انوپ چندر پانڈے  اور سری لنکا کے  الیکشن کمیشن کے  رُکن  عزت مآاب جناب  ایم ایم محمد،  مشترکہ طور پر کریں گے  جبکہ  اختتامی اجلاس سے کیمبرج کانفرنس  آن  الیکٹورل  ڈیموکریسی  کے مشیر  جناب  پیٹر وارڈل، آئی ایف ای ایس کے  پرنسپل مشیر  جناب پیٹر ایربن، جنوبی افریقہ کے الیکشن کمیشن کے چیئر پرسن کے ایما پر  الیکشن کمیشن آف ساؤتھ افریقہ کے کمشنر  اور  اے- ڈبلیو ای بی کے نائب چیئر پرسن ڈاکٹر  نومسا ماسوکو  خطاب کریں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ویبنار میں تین اشاعتوں  کا اجراء  عمل میں  آئے گا: اے- ڈبلیو ای بی انڈیا جرنل آف الیکشنز  کااکتوبر 2021 کا شمارہ؛ ’وائس انٹرنیشنل‘ میگزین کا اکتوبر 2021 کا شمارہ اور انتخابات میں خواتین، معذور افراد اور بزرگ شہری  ووٹروں کی شرکت سے متعلق <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Times New Roman", "serif";">​​<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اشاعت۔ اس کے علاوہ، ویبنار میں انتخابات میں  خواتین،معذور افراد  اور بزرگ شہریوں کے لئے  سہولت اور شرکت سے متعلق ایک بین الاقوامی ویڈیو پریزنٹیشن بھی  پیش کیا جائے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دو  ستمبر 2019 کو بنگلورو میں منعقدہ اے – ڈبلیو ای بی ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ میں  لئے گئے  فیصلے کے بعد نئی دہلی میں ایک انڈیا اے- ڈبلیو ای بی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے عالمی معیار کے دستاویزات، تحقیق اور بہتری طور طریقوں  کے اشتراک  کے لیے ٹریننگ  نیز  اے- ڈبلیو  ای بی کے عہدیداروں  کی صلاحیت سازی کے لئے اس سینٹر کے لیے تمام وسائل فراہم کیے ہیں۔یہ بین الاقوامی ویبنار تمام شرکاء کو خیالات کا تبادلہ کرنے اور خواتین، معذور افراد  اور بزرگ شہری ووٹروں  کی انتخابی شرکت کو بڑھانے کے لیے کیے گئے بہترین طور طریقوں اور اقدامات کے بارے میں ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے کا ایک اچھا موقع فراہم کرے گا۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago