صدر جمہوریہ نے گرو تیغ بہادر کو ان کی یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سکھوں کے نویں گرو، گروتیغ بہادر، کوان کی 'یوم شہادت' پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر کووند نے بدھ کو ٹویٹ کیا، " میں شری گرو تیغ بہادر جی کو ان کی یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جو ناانصافی کے خلاف جدوجہد اور قربانی کی علامت ہیں۔ انہوں نے انسانیت کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آئیے ان کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم کریں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گورو تیغ بہادر نے مغل بادشاہ اورنگزیب کے ہاتھوں پانچ دن تک جسمانی تشدد کا نشانہ بننے کے باوجود اسلام قبول نہیں کیا۔ گرو تیغ بہادر کے صبر اور تحمل سے ناراض ہو کر اورنگزیب نے چاندنی چوک پر ان کا سر قلم کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد 24 نومبر 1675 کو گرو تیغ بہادر نے اپنے مذہب کے دفاع میں خود کو قربان کر دیا۔ چاندنی چوک میں گرودوارہ شیش گنج صاحب اور نئی دہلی میں گرودوارہ رکاب گنج صاحب ان کی پھانسی اور تدفین کے مقامات ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago