کیوں بہت خاص تھے کورونا کی زد میں آنے والے ڈاکٹر کے کے اگروال
کیوں بہت خاص تھے کورونا کی زد میں آنے والے ڈاکٹر کے کے اگرول اب ہر کسی کے ذھن میں یہی بات ہے. ڈاکٹر اگروال ملک کی جانے مانے طبیب تھے. کل یعنی سترہ می کو دھلی کے ایمس میں کورونا کی وجہ سے ڈاکٹر اگروال کا انتقال ہو گیا. انتقال کے وقت ڈاکٹر اگول کی عمر محض باسٹھ سال تھی. وو ایک ہر دل عزیز شخصیت کے مالک تھے. بہت خاص ڈاکٹر ہوتے ہوئے بھی وہ ہمیشہ عام آدمی کے بارے میں سوچتے تھے. دل کے مریضوں کو انکی صلاح سے ہی بہت فایدہ پہچتا تھا. ڈاکٹر کے کے اگروال کا کمال یہ تھا کہ وہ کسی بات کو بہت آسان بنا کے پیش کرتے تھے. بھاری بھرکم طبّی الفاظ میں الجھتے نہیں تھے.
ڈاکٹر کے کے اگروال ابھی کچھ دن پہلے تک ملک بھر کے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی ترکیب بتاتے رہے ہیں. وو اکثر تی وی ڈیبیٹ میں بھی حصّہ لیتے تھے . اپنی صاف گوئی اور بے باکی کے لئے جانے جاتے تھے. دھلی یعنی پرانی دھلی کے رہنے والے تھے. ناگپور سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی تھی. دھلی کے مشور مول چند اسپتال میں اپنی خدمات دے چکے تھے. وو انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے. غریبوں کے دکھ درد سے واقف تھے . اسی لئے ہمیشہ سستے علاج کی بات کرتے تھے. ڈاکٹر کے کے اگروال نے یہ بھی کہا تھا کہ انکی موت کا ماتم نہ منایا جائے. بلکہ انہوں نے جو زندگی جی ہے اسکا جشن منایا جائے. آخری سلام ڈاکٹر کے کے اگروال