Categories: قومی

ای نام پرکسانوں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے: وزیر اعظم مودی

ای نام پرکسانوں کے  اعتماد میں اضافہ ہواہے:  وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ای نام میں کسانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ مودی جمعرات کے روز 'ڈیجیٹل انڈیا' کے چھ سال مکمل ہونے پر 'ڈیجیٹل انڈیا' مہم کے مستفید ین  کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی کی قیات میں ڈیجیٹل انڈیا کی شروعات6 سال پہلے یکم جولائی کوہوئی تھی۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہکسانوں کی زندگی میں بھی ڈیجیٹل لین دین سے غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ کسان خاندانوں کو براہ راست ایک لاکھ 35 کروڑ روپئے بینک کھاتے میں جمع کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا نے ون نیشن، ون ایم ایس پی کے خواب کو تعبیر کیا ہے۔

بات چیت کے دوران  وزیر اعظم نے مہاراشٹرا کے کسان پرہلاد بورگھڑ سے بات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ کس طرح ای۔نام (نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ) پلیٹ فارم ان جیسے چھوٹے کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کی مناسب قیمت وصول کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباکے دوران بھی، کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

بورگھڑ نے کہا، ”ہم اس پلیٹ فارم کو 2018 سے استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی پیداوار کے لئے زیادہ قیمت مل رہی ہے اور ہم اسے آسانی سے فروخت کرنے کے قابل ہیں“۔ ڈیجیٹل پہل نے نقل و حمل پر بوجھ کم کردیا ہے کیوں کہ ان کے جیسے کسانوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کاشتکاروں کو ای۔نام سے فوائد مل رہے ہیں۔ کسان اور ڈیلر دونوں ہی ای-نام سے بہتر قیمت اور وسیع تر رسائی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ای۔نام کی شروعات 14 اپریل 2016 کو ہوئی تھی، جس کے تحت کوئی کسان اندراج کرکے اپنی پیداوار کی مناسب قیمت حاصل کرسکتا ہے اور وہ اپنے ملک میں جہاں بھی چاہے فروخت کر  سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago