Urdu News

دشمن لمحہ بھر میں تباہ،پہلا دیسی ڈرون تاپس سرحد پر نظر رکھنے کے لیے تیار

پہلا دیسی ڈرون تاپس

نئی دہلی، 18 جون (انڈیا نیرٹیو)

 ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی بحریہ کی ٹیم نے دیسی تاپس ڈرون کی کمانڈ اور کنٹرول کی صلاحیتوں کا کامیابی سے مظاہرہ کیا ہے۔ کاروار بحری اڈے سے 148 کلومیٹر دور آئی این ایس سبھدرا کے ایک دور دراز گراؤنڈ اسٹیشن سے کیے گئے مظاہرے میں، یو اے وی نے بغیرپریشانی کے تقریباً 20,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کی۔

آئی این ایس سبھدرا نے 3.30 گھنٹے کی پرواز کے دوران 40 منٹ تک یو اے وی آپریشنز کو سنبھالا۔ تاپس ڈرون نہ صرف سرحدوں کی نگرانی بلکہ دشمنوں پر حملہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ڈی آر ڈی او نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ مظاہرہ 16 جون کو ہندوستانی بحریہ کی ٹیم کے ساتھ کیا گیا تھا۔ دیسی ڈرون تاپس نے کاروار نیول بیس سے 285 کلومیٹر دور ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج (اے ٹی آر) چتردرگا سے 07.35 پر اڑان بھری۔

یہ مظاہرہ کاروار بحری اڈے سے 148 کلومیٹر دور آئی این ایس سبھدرا پر سوار ایک دور دراز گراؤنڈ اسٹیشن سے کیا گیا۔ اس کا مقصد یو اے وی تاپس کی کمانڈ اور کنٹرول کی صلاحیتوں کو منتقل کرنا تھا۔

یو اے وی نے تقریباً 20,000 فٹ کی بلندی پر اڑان بھرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ ا?ئی این ایس سبھدرا نے 3.30 گھنٹے کی پرواز کے دوران 40 منٹ تک یو اے وی آپریشن کو سنبھالا۔

ڈی آر ڈی او حکام کا کہنا ہے کہ مقامی یو اے وی کو کنٹرول کرنے کے لیے آئی این ایس سبھدرا میں ایک گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن (جی سی ایس) اور دو شپ ڈیٹا ٹرمینلز (ایس ڈی ٹی) قائم کیے گئے تھے۔ ٹیسٹ کے بعد تاپس اے ٹی آر میں واپس اترے۔

Recommended