Categories: قومی

غریبوں تک توانائی کی مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہندوستان کی ماحولیاتی پالیسی کا سنگ بنیاد: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ایک بار پھر ماحولیاتی تحفظ اور ترقیاتی کاموں کے درمیان توازن قائم کرنے کی مرکزی حکومت کی پالیسی کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستانیوں کی توانائی کی ضروریات اگلے 20 سالوں میں دوگنی ہو جائیں گی اور انہیں اس سے محروم رکھنا، لاکھوں لوگوں کو جینے کے حق سے محروم کرنے کے برابرہے۔

وزیراعظم نے ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے کے لئے انہیں  ترقی پذیر ممالک کی مالی اور ٹیکنالوجی کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے آج انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ٹیری) کے عالمی پائیدار ترقی کے سربراہی اجلاس سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں تک توانائی کی مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہندوستان کی ماحولیاتی پالیسی کا سنگ بنیاد ہے۔ ہندوستان اجوالا اسکیم کے ذریعے 9 کروڑ لوگوں کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن اور پی ایم کسم یوجنا کے ذریعے کسانوں کو قابل تجدید توانائی فراہم کر رہا ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نے ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں ہندوستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پہل انٹرنیشنل سولر الائنس کا مقصد 'ایک سورج، ایک دنیا اور ایک گرڈ' ہے۔ ایک عالمی گرڈ  سے ہمیں دنیا بھر میں  ہر وقت صاف توانائی کی دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے۔ یہ نقطہ نظر ہندوستانی اقدار پر مبنی ہے۔

وزیر اعظم نے 'لائف – لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ' کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ہمیشہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہے ہیں۔ ہماری ثقافت، رسم و رواج، روزمرہ کی سرگرمیاں اور تہوار فطرت کے ساتھ ہمارے مضبوط رشتے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ریڈیوس، ری یوز، ری سائیکل، ری کور، ری ڈیزائن اور ری مینوفیکچرنگ ہندوستان کی ثقافتی اقدار کا حصہ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حال ہی میں ہندوستان کے دو اور ویٹ لینڈ کو رامسر سائٹس کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں اب 10 لاکھ ہیکٹیئر پر پھیلے ہوئے 49 رامسر سائٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست گجرات میں اور اب قومی سطح پر اپنے 20 سال کے دور میں وہ ماحولیات اور پائیدار ترقی کے لیے سب سے اہم  توجہ کے شعبہ رہے  ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago