قومی

نیتاجی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تفریحی دنیا نے بھی غم کا اظہار کیا

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی لیڈر ملائم سنگھ یادو کا پیر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔

ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں بھی سوگ کی لہر ہے۔ مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

تجربہ کار اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا اور لکھا،”ملائم سنگھ یادو جی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ مختلف تقریبات میں ان سے ملا۔ ہمیشہ خوشی سے ملے! پربھو ان کی آتما کو شانی دے“۔

اداکار راج ببر نے ٹویٹ کیا اور لکھا- “امید کی ڈورٹوٹ گئی۔ ملائم سنگھ یادو نہیں رہے۔سوشلزم کا سرشار محافظ چلا گیا، راستے جدا ہوئے لیکن باہمی احترام میں کبھی کمی نہیں آئی۔وجہ ان کی سادگی تھی جس نے کبھی کسی میں حریف نہیں دیکھا۔ مٹی کی خوشبوسمیٹے زندگی بھر جدوجہد کے  مترادف  رہے نیتا جی۔ خراج عقیدت“۔

ارملاماتونڈکر نے ٹویٹ کیا اور لکھا- ”سماجواد کو زمین پر اتارنے والے، محروم اور پسماندہ طبقے کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے ملائم سنگھ یادو جی صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک نظریہ بھی تھے۔ عاجزانہ خراج تحسین۔ اکھلیش یادو جی، ان کے خاندان اور حامیوں کے تئیں گہری تعزیت“۔

اداکارہ نغمہ نے اکھلیش یادو کے ٹویٹ کا حوالہ دیا اور لکھا- “شری ملائم سنگھ یادو جی کے انتقال پر جذباتی خراج عقیدت۔ اکھلیش یادو جی ایشور آپ کو، آپ کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کو اس سنگین نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ ان کی آتما کو شانتی ملے“۔ ؤ

ان سب کے علاوہ شبانہ اعظمی، اجے دیوگن، اکشے کمار سمیت تفریحی دنیا کی تمام مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے ملائم سنگھ یادو کو جذباتی خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago