Urdu News

ہندوستانی وزارت خارجہ میں افغانستان کے لیے خصوصی سیل کا قیام

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی

ہندوستانی وزارت خارجہ میں افغانستان کے لیے خصوصی سیل کا قیام

نئی دہلی، 17 اگست  

حکومت نے افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے ہندوستانی باشندوں کی وطن واپسی اور دیگر امور میں ہم آہنگی کرنے کے لیے ایک افغان سیل قائم کیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے پیر کی دیر رات خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کیا اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان سکھوں اور ہندوؤں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کرے گا جو جنگ زدہ افغانستان سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔

مسٹر باغچی نے ٹویٹ کیا کہ "وزارت خارجہ نے افغانستان سے واپسی اور دیگر درخواستوں میں کوآرڈنیشن کرنے کے لیے ایک خصوصی افغان سیل قائم کیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پھنسے ہوئے کوئی بھی شہری فون نمبر: +919717785379 پر رابطہ کر سکتا ہے یاmeahelpdeskindia@gmail.com پر میل بھیج کر مدد لے سکتا ہے۔

Recommended