Urdu News

ہمیں مستقبل کے سنہرے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ماضی کی غلطیوں کو درست کرنا ہوگا: شری اندریش کمار

مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست شری اندریش کمار

 بھارتیہ سراکشا جاگرن منچ اور مسلم راشٹریہ منچ نے امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ایک  دن کا ایک سیمینار منعقد کیا۔ جس میں ہندوستان کے دوست غیر ملکی نمائندوں بالخصوص اسرائیل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اندریش کمار راشٹریہ مسلم منچ چلاتے ہیں۔ ملک کے لاکھوں مسلمان راشٹریہ مسلم منچ میں شامل ہوئے ہیں۔
اندریش کمار نے کہا  کہ ہماری پالیسی عدم تشدد ہے۔ ہم جینے پر یقین رکھتے ہیں، مارنے پر نہیں۔ ہندوستان کے مسلمانوں کا ڈین این اے  ہندوستانی ہے۔
ہندوستانی سیاست کا ذکر کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ کانگریس کی بے عملی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بھگوان کی کرپا ہے کہ  بی جے پی سے نریندر مودی جیسا لیڈر نکلا۔ بی جے پی ہے تو آج ہندوستان متحد ہے۔
ہندوستان نے آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر دو بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جامعہ ہو یا جے این یو، کشمیر ہو یا کیرالہ، ٹکڑے ٹکڑے گینگ ختم ہو چکا ہے۔ مدارس سے لے کر مکتب تک اور اسکولوں سے لے کر جے این یو-جامعہ جیسی یونیورسٹیوں تک وندے ماترم اور بھارت ماتا کے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ابھی بہت کم سمجھے ہیں اور جلد وہ بھی سمجھ جائیں گے۔
اس سیمینار میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے کئی طریقوں سے ہو رہے ہیں۔ ایک طرف چین پاکستان جیسے ممالک بھارت سے باہر بیٹھے بھارت کے سرکاری اداروں پر حملے کر رہے ہیں تو دوسری طرف بھارت کے عوام پر بھی ذاتی حملے ہو رہے ہیں۔
چین بھارت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اگر اس نے تائیوان پر قبضہ کرلیا تو اگلا ہدف بھارت ہوگا۔
پاکستان کی حکومت ہو یا سیاسی رہنما، انہیں جب بھی موقع ملتا ہے، وہ ہندوستان کو گالی دینے سے پہلے ہندوتوا اور آر ایس ایس کو گالی دینے لگتے ہیں۔
چین سے صرف فوجی سطح پر ہی نہیں، ہر ہندوستانی شہری کو انفرادی سطح پر بھی چین کے خلاف لڑنا پڑے گا۔ یہ لڑائی ابھی سے شروع کرنی ہوگی۔ چین کو اب تک دنیا میں اگر کوئی
جواب دے رہا ہے تو وہ صرف بھارت ہے۔
 بہت سارے مسلم علماء اندریش کمار جی سے محبت کرتے ہیں۔ اندریش کمار مسلم خواتین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ وو مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست ہیں
	

Community-verified icon

 
 اس موقع پر معروف سماجی کارکن شاہد سعید اور دیگر مسلم سکالرز موجود تھے۔
 

	

Community-verified icon

Recommended