Urdu News

نئے سال کے آغازپر ہند و پاک فوجیوں کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ

نئے سال کے آغازپر ہند و پاک فوجیوں کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کے مابین یوم آزادی،نئے سال کی آ مد اور تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں دینے کی روایت ایک طویل عرصے سے چل رہی ہے۔ایک سینئر آرمی آفیسر نے بتایا کہ عیدالفطر، ہولی، دیوالی اور دیگر بڑے تہواروں پر بھارت اور پاکستان کے مٹھائی کے تبادلے کی روایت کو پھر سے زندہ کیا گیا ہے۔ اور آ ج نئے سال کے پہلے دن مٹھائی اور خوشی کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے فریقین نے آج مٹھائی کا تبادلہ کیا۔کپواڑہ کے ٹیٹوال کراسنگ پر بھی آج مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔ اسی طرح جموں صوبے کے ضلع پونچھ میں پونچھ۔راولکوٹ کراسنگ پوائنٹ اور ماندھر ہاٹ اسپرنگ کراسنگ پوائنٹ کے قریب لائن آف کنٹرول پر پر مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

مٹھائیوں اور تازہ میووں کی کئی ٹوکریاں تحفتاً پیش کیں۔ ایک دوسر ے کے فوجیوں نے مہمانوں کی تواضع چائے اور مٹھائیاں پیش کیں۔ تقریبات کا تبادلہ دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی کے پس منظر کے خلاف اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اس سے دونوں فوجوں کے مابین باہمی اعتماد کو فروغ دینے کی توقع ہے۔

 جموں میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا،”سال 2022 کے آغاز میں، باہمی اعتماد اور سکون کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستانی فوج نے ا?ڑی، پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پوائنٹس پر پاکستانی فوج کے ساتھ مٹھائیوں اور مبارکبادوں کا تبادلہ کیا“ جس کا مقصد جموں و کشمیر میں امن اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہے۔کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک اقدام میں، گزشتہ سال 25 فروری کو بھارت پاک افواج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کیا، جس پر 2003 میں اتفاق ہوا تھا۔

Recommended