Categories: قومی

ایگزٹ پول: بنگال میں ترنمول ، آسام میں بی جے پی ، کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعتوں کی واپسی کے امکان

ایگزٹ پول: بنگال میں ترنمول ، آسام میں بی جے پی ، کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعتوں کی واپسی کے امکان

ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایگزٹ پول سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی اور آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی ہوسکتی ہے۔

توقع ہے کہ حکمراں بائیں محاذ بھی کیرالہ میں اقتدار میں برقرار رہے گا ، جب کہ پڑوسی ریاست تمل ناڈو میں سیاسی تبدیلی کے تحت اپوزیشن ڈی ایم کے کی زیرقیادت اتحاد حکمرانی کی باگ ڈور سنبھال سکتا ہے۔

چار سروے ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے ایگزٹ پول میں اوسط کی بنیاد پر ایک اندازے کے مطابق ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو مغربی بنگال کی 292 ممبران اسمبلی میں سے 149 نشستیں مل سکتی ہیں۔ ریاست میں اصل تبدیلی کے نعرے کے ساتھ انتخابی مہم چلانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی 116 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔

ہمسایہ ریاست آسام میں ، بی جے پی 126 رکنی اسمبلی میں 75 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں واپس آئے گی ، جبکہ کانگریس اتحاد کو 50 نشستوں پر ہی اطمینان کرنا پڑے گا۔ اس بار کیرالہ میں ، ہر پانچ سال بعد اقتدار بدلنے کے رجحان کے خلاف ، بائیں بازو کے محاذ کی واپسی متوقع ہے۔ 140 رکنی ریاستی اسمبلی میں بائیں بازوکو 76 نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

تمل ناڈو میں ڈی ایم کے اتحاد کو بڑی کامیابی حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ڈی ایم کے اتحاد کو 234 ممبران اسمبلی میں 171 اور اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد کو 58 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں ووٹنگ کے آخری مرحلے کے ساتھ ہی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک ریاست میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ اب ان ریاستوں اور کچھ دیگرریاستوں میں اسمبلی اور لوک سبھا نشستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج 2 مئی کو آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago