نئی دہلی، 6 جون 2021، ون دھن یوجنا کے نفاذ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے حال ہی میں ٹرائیفیڈ نے ریاستی سطح کے ویبیناروں کی ایک سیریز کا انعقاد کیا جس کا ایک اہم آؤٹ ریچ اجلاس ریاستی ٹیموں اور مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے وی ڈی وی کیز کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں منظور شدہ وی ڈی وی کیز اور وی ڈی وی کے سیز کو کام کرنے لائق بنانے کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مرکز کے زیر انتظام خطے سے شرکت کرنے والوں (ایس ایس اے، ایس این ایز، و ی ڈی وی کے سیز) کو فوری طور پر مرکز کے زیر انتظام خطے میں موجودہ منظوری شدہ 10 وی ڈی وی کے کلسٹر کو شروع کرنے لئے تحریک دی گئی۔ این آر ایل ایم مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے لئے نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔ ویبینار کی شروعات ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی کی اسکیم ، ون دھن یوجنا اور دیگر متعلقہ پروجیکٹوں جو قبائلی لوگوں کے لئے روزگار اور آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے میں معاون ہیں، کے نافذ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے دور میں مکمل حفاظتی تدابیر ذہن میں رکھی گئیں اور انہیں نافذ کیا گیا۔
ویبینار کی شروعات ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی کی اسکیم اور ون دھن یوجنا کے علاقے کے ریجنل منیجر کےذریعہ نفاذ کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کراتے ہوئے کی گئی ۔ بتایا گیا کہ ون دھن کیندروں وی ڈی وی کے سیز کےنفاذ کا کام کاج متوقع طریقے سے آگے نہیں بڑھا کیونکہ ریاست کی نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے۔ لیکن 5 وی ڈی وی کے سیز کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ وقفے وقفے سے کام کے آگے بڑھنے کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگیں کی جائیں۔
مباحثے کی بنیاد پر اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہر ایک وی ڈی وی کے سی کے لئے پانچ نکاتی منصوبہ تیار کیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔ ان پانچ اقدامات میں سے پہلا کام ہر ایک وی ڈی وی کے سی میں ایم ایف پی ایس کی حصولیابی کے لئے آئٹموں کی شناخت اور حصولیابی کے شیڈ اور گودام سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے سے اسے مستحکم کرنا ہے۔ دوسرے کام میں رہنما خطوط کے مطابق ہر ایک کلسٹر کےلئے سرپرستوں کے طور پر مقامی این جی اوز یا این آر ایل ایم افسروں کا تقرر اور ہر ایک کلسٹر کے کھاتے میں 10 لاکھ روپے ک منتقلی شامل ہے۔ تیسرے کام کے لئے ویلیو ایڈیشن کے مقصد سے ہر ایک کلسٹر کے واسطے ایک بزنس پلان تیار کرنے اور بینک کھاتہ کھولنے ، ہر ایک وی ڈی وی کے کلسٹر اور وی ڈی وی کےکی شناخت کے لئے سائنج اور بورڈ لگانے سمیت دیگر رسمی کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ چوتھا کام ہر ایک کلسٹر کو بزنس پلان کے مطابق اپنی چنندہ مصنوعات کے پروڈکشن ، برانڈنگ، پیکیجنگ اور فروخت میں مدد کرنے کا ہے اور پانچواں کام پروگرام کے دائرے کو آہستہ آہستہ وسعت دینے کے لئے متعلق کلسٹروں میں ای ایس ڈی پی، اسپورتی اور ٹرائی فوڈ اسکیمیں شروع کرنا ہوگا۔
ملک بھر کی شراکت دار ریاستوں کے اعلی افسروں کے ساتھ ویبینار کی ایک سیریز کا انعقاد 10 مئی سے 28 مئی 2021 تک کیا گیا۔
ون دھن ٹرائبل اسٹارٹ اپس ، جنگلات پر انحصار کرنےوالے قبائل کے لئے پائیدار روزگار فراہم کرانے کے مقصد سے قائم کئے گئے ون دھن کیندروں کے ذریعہ چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کا پروگرام ہے۔ ایک ون دھن وکاس کیندر میں 12 قبائلی ارکان شامل ہوتے ہیں۔ ایسے 15 ون دھن وکاس کیندر مل کر ایک ون دھن وکاس کیندر کلسٹر بناتے ہیں۔ ون دھن وکاس کیندر کلسٹر (وی ڈی وی کے سی) ون دھن وکاس کیندروں کو روزگار اور بازار کے رابطے کے ساتھ صنعت کاری کے مواقع بھی فراہم کراتے ہیں۔
یہ ویبینار ریاستی نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور دیگر متعلقین کو رابطہ کرنے ، جائزہ لینے اور اصلاح کرنے کا موقع فراہم کراتے ہیں تاکہ قبائلی آبادی کو ان اسکیموں کے موثر نفاذ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔
ان منصوبہ بند اقدامات کے کامیاب نفاذ کےساتھ ٹرائیفیڈ قبائلی ایکو سسٹم کی کایا پلٹ کے لئے کام کررہا ہے