Urdu News

نیشنل کیڈٹ کور کی توسیع

این سی سی کیڈٹس

 حکومت نے سرحدی تحصیلوں، ساحلی تعلقوں اور  تعلقہ ہاؤسنگ ایئرفورس اسٹیشنوں میں ایک  لاکھ اسامیاں فراہم کرکے این سی سی کی توسیع کا آغاز کیا ہے۔ اس میں 92 ساحلی تعلقہ بھی شامل ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

ضلع کا نام

تعلقہ کا نام

وشاکھاپٹنم

بھیمونی پٹنم، وشاکھاپٹنم، گجوواکا

اناکاپلی

اچوتھاپورم

سری پوٹی سری رامولو نیلور

ایلور، کوالی، انڈوکورپیٹ، وینکٹاچلم،  موتھوپورو، کالوویا، آتماکور، ویداویلور، سری پوٹی سری رامولو نیلور

پرکاشم

ایراگونڈا پلم

 

این سی سی کیڈٹس (تعلیمی ادارے اور روزگار) کو فراہم کردہ مراعات کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

•    تعلیمی اداروں میں مراعات، دیگر باتوں کے ساتھ، شامل ہیں:

ریاستی حکومتوں نے ’اے‘، ’بی‘ اور ’سی‘سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے جس میں (اے) سیٹوں کا فیصد محفوظ کرنا اور/یا (بی) گریس/بونس نمبروں کی شکل میں ویٹیج، شامل ہیں۔

•    ملازمت کے مواقع میں مراعات:

1. مسلح افواج: ذیل میں این سی سی، ’سی‘ سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے لئے فوج کی ہر شاخ کے ذریعہ آفیسر کیڈر میں سامیاں محفوظ ہیں:

نمبر شمار

تربیت دینے والے ادارے

فی کورس کل اسامیاں *

(اے)

آفیسر ٹریننگ اکیڈمی، چنئی

ایس ڈی + ایس ڈبلیو – 50+4

(بی)

انڈین ملیٹری اکیڈمی

ایس ڈی – 25

(سی)

ایئر فورس اکیڈمی

کورس ویکنسی کا 10 فیصد

(ڈی)

نیول اکیڈمی

ایس ڈی – 06

 

* ہر سال دو کورسز شامل کیے جاتے ہیں۔

ایس ڈی – سینئر ڈویژن (لڑکے)

ایس ڈبلیو – سینئر وِنگ (لڑکیاں)

2. مسلح افواج کے دیگر رینک: ’اے‘، ’بی‘ اور ’سی‘این سی سی سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو مسلح افواج کے دیگر رینک کے لیے درخواست دیتے وقت بونس نمبر دیے جاتے ہیں۔

3. وزارت داخلہ: حکومت ہند، وزارت داخلہ نے ’اے‘، ’بی‘ اور ’سی‘ این سی سی سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو سب انسپکٹر (جنرل ڈیوٹی) اور اور کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف): کے عہدہ کے لیے بھرتی کے امتحان میں درج ذیل مراعات/بونس نمبر دینے کا التزام کیا ہے۔)

• این سی سی ’سی‘سرٹیفکیٹ – زیادہ سے زیادہ نمبروں کا 5 فیصد۔

• این سی سی ’بی‘سرٹیفکیٹ – زیادہ سے زیادہ نمبروں کا 3 فیصد۔

• این سی سی ’اے‘سرٹیفکیٹ – زیادہ سے زیادہ نمبروں کا 2 فیصد۔

4. بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت: حکومت ہند، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے تمام انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کو درج ذیل مراعات بھی فراہم کی ہیں:

• این سی سی ’سی‘سرٹیفکیٹ – زیادہ سے زیادہ نمبروں کا 5 فیصد۔

• این سی سی ’بی‘ سرٹیفکیٹ – زیادہ سے زیادہ نمبروں کا 3 فیصد۔

• این سی سی ’اے‘سرٹیفکیٹ – زیادہ سے زیادہ نمبروں کا 2 فیصد۔

یہ جانکاری دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب بالاشوری ولبھ نینی اور جناب مگنتا سری نواس سولو ریڈی کو ایک تحریری جواب میں دی۔

Recommended