تیلگوریاستوں میں شدیدبارش کے امکان کے پیش نظرانتباہ جاری

حیدرآباد (تلنگانہ) ، 20 اکتوبر

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں خلیج بنگال میں کم دباو کی وجہ سے بھاری موسلا دھار بارش کا امکان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے ، کہا ہے کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کم پریشر کا علاقہ ابھی بھی سرگرم ہے۔

حیدرآباد اور امراوتی محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ تیز بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر سکتے ہیں۔ لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنا چاہیے۔ سیلاب کا خطرہ باقی ہے۔ مون سون اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ پیر کی رات 2 بجے حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں 3 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں چار دن اور تیز بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ منگل کے روز ، خلیج بنگال میں شدید طوفان کے باعث ریاست میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے حکام نے پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ حیدرآباد میں دریائے موسی کے ساحلی علاقے کے لوگوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور انہیں محفوظ کیمپوں میں جانے کو کہا گیا ہے۔ وہیں ریاستی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ حیدرآباد کے پرانے شہر سمیت حیدرآباد کی میونسپل کارپوریشن میں اب تک 35000 سے زیادہ خاندانوں کو بحالی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔