Categories: قومی

تیلگوریاستوں میں شدیدبارش کے امکان کے پیش نظرانتباہ جاری

تیلگوریاستوں میں شدیدبارش کے امکان کے پیش نظرانتباہ جاری

حیدرآباد (تلنگانہ) ، 20 اکتوبر

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں خلیج بنگال میں کم دباو کی وجہ سے بھاری موسلا دھار بارش کا امکان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے ، کہا ہے کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کم پریشر کا علاقہ ابھی بھی سرگرم ہے۔

حیدرآباد اور امراوتی محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ تیز بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر سکتے ہیں۔ لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنا چاہیے۔ سیلاب کا خطرہ باقی ہے۔ مون سون اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ پیر کی رات 2 بجے حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں 3 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں چار دن اور تیز بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ منگل کے روز ، خلیج بنگال میں شدید طوفان کے باعث ریاست میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے  حکام نے پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ حیدرآباد میں دریائے موسی کے ساحلی علاقے کے لوگوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور انہیں محفوظ کیمپوں میں جانے کو کہا گیا ہے۔ وہیں ریاستی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ حیدرآباد کے پرانے شہر سمیت حیدرآباد کی میونسپل کارپوریشن میں اب تک 35000 سے زیادہ خاندانوں کو بحالی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago