Urdu News

فرضی ٹی آر پی کیس میں دو چھوٹے چینل مالکان گرفتار: پرمبیر سنگھ

فرضی ٹی آر پی کیس میں دو چھوٹے چینل مالکان گرفتار: پرمبیر سنگھ

فرضی ٹی آر پی کیس میں دو چھوٹے چینل مالکان گرفتار: پرمبیر سنگھ

ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے بتایا کہ فرضیٹی آر پی کیس میں دو چھوٹے چینلز کے مالکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں بڑے چینلز کی شمولیت کی اطلاع ملی ہے۔ اس ریکیٹ میں شامل چینلز کے لوگوں کو طلب کرکے پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا۔ سنگھ نے کہا کہ یہ اطلاع مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی بھیجی جائے گی۔

پرمبیر سنگھ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ چینل میں دیئے گئے اشتہار کا بھی فیصلہ ٹی آر پی کی تشخیص پر کیا جاتا ہے۔ یہ تشخیص ممبئی میں ہنسا نامی کمپنی دیکھتی تھی۔ ممبئی پولیس نے کمپنی کے ایک سابق ملازم کی شکایت پر ہی مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں فکتمراٹھی اور باکس سنیما چینل کے ڈائریکٹرس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش یہ پتہ چلا ہے کہ چینل کے لوگ مخصوص شخص کے گھروں میں ٹی آر پی ریڈ کرنے والے میٹر لگاتے تھے اور انہیں 400 سے 500 روپے ہاوس ہولڈ کو دیتے تھے۔ ہاوس ہولڈرس جن کو معاوضہ دیا گیا تھا اور ریڈ میٹر مہیا کیے گئے تھے ، سارے دن وہی چینل شروع رکھنے کی سودے بازی کی جاتی تھی ۔ ممبئی میں ، ایسے میٹر دو ہزار سے زیادہ مکانوں میں لگائے گئے تھے۔ اس معاملے میں ، پولیس نے ملزم کے بینک سے 20 لاکھ روپے اور اس کے لاکر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے برآمد کرلئے ہیں۔

پرمبیر سنگھ نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور جعلی ٹی آر پی ریکیٹ چلانے والوں کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

Recommended