Urdu News

خاندان پرست لیڈر دلتوں، پسماندہ، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کی پرواہ نہیں کرتے: پی ایم مودی

خاندان پرست لیڈر دلتوں، پسماندہ، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کی پرواہ نہیں کرتے: پی ایم مودی

کانگریس اور سماج وادی پارٹی پر حملہ کرتے  ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ خاندان پرست لیڈروں  کو دلتوں، پچھڑوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بھی نسشت  ان کو نہیں ملنا  چاہیے۔

وزیر اعظم اور سینئر بی جے پی لیڈر نریندر مودی نے مہاراج گنج میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان پرست لیڈروں نے کووڈ ویکسین پر سوال اٹھا کر ملک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندان  پرست   لوگ ملک کو طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے، اقتدار میں آتے  ہیں تو بہت دولت کماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاندان پرست افراد کبھی بھی ہندوستان کو قابل اور یوپی کو بااختیار نہیں بنا سکتے۔  کورونا کے دور میں آپ نے دیکھا کہ کس طرح ان لوگوں نے ہندوستان کے خود اعتمادی کو ٹھیس پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

سابقہ ایس پی حکومت پر ترقیاتی کاموں میں امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ان اضلاع کی ترقی کے لیے زیادہ محنت کر رہے ہیں جنہیں خاندان پرستوں نے ترقی کی دوڑ میں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراج گنج اس کی ایک مثال ہے۔

سڑکوں کا جال بچھانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال کی سرحد پر سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ کشی نگر میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ آخری دیہات کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبہ بنایا گیا ہے اور نہ صرف وعدہ کیا گیا ہے بلکہ فنڈز کی فراہمی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غریبوں کی فکر ہے۔ اس کورونا کے دور میں  ان کے گھر میں کوئی بھوکا نہ سوئے، اس لیے ہم نے خدمت اور فرض کے جذبے سے اتر پردیش کے 15 کروڑ غریبوں کو راشن دے کر ان کو بچایا ہے۔

Recommended